لاہور ٹرمینل کی توسیع، کراچی رن وے کی اپ گریڈیشن جاری ہے، پی اے اے
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے تحت لاہور ٹرمینل کی توسیع اور کراچی رن وے کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔
پی اے اے کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے پر ہیڈ کوارٹرز اور دیگر ایئرپورٹس پر تقاریب ہوئیں۔
مرکزی تقریب میں ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید شریک ہوئے، اس موقع پر ڈائریکٹرز سمیت دیگر افسران اور اسٹاف کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ڈپٹی ڈی جی نے کہا کہ پی اے اے ملک بھر میں ہوائی اڈوں کی ترقی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ملکی ایوی ایشن کو جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
سمیر سعید نے مزید کہا کہ مسلسل بدلتی ایویشن کی دنیا، مسلسل محنت کی متقاضی ہے، لاہور ٹرمینل کی توسیع اور کراچی رن وے اپ گریڈیشن جاری ہے، کراچی ایئر پورٹ کے لیے نیا کنٹرول ٹاور بھی مستقبل کے منصوبوں کا حصہ ہے۔
پی اے اے حکام نے اس موقع پر بتایا کہ اسکردو ایئر پورٹ اپ گریڈیشن میں نیا ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور فائراسٹیشن تعمیر ہوگا۔
حکام کے مطابق چترال، گلگت اسکردو ایئر پورٹس کے لیے جدید نیوی گیشن سسٹم آر این پی، اے آر فیزیبلٹی پر کام جاری ہے۔
پی اے اے حکام کے مطابق گرین فیلڈ ایئر پورٹ ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر اور میرپور ایئر پورٹس کے لئے فیزیبلٹی اسٹڈیز جاری ہیں۔
حکام کے مطابق ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ ڈیزائن فیز شروع ہوچکا، بڑے طیاروں کے لیے اپگریڈ ہوگا، ای گیٹس اور پائیدار توانائی کے منصوبے متعارف کرائے جارہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اپ گریڈیشن پی اے اے جاری ہے
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔