ہر شہری بلا امتیاز مذہب و مسلک مساوی حقوق، انصاف اور احترام کا یکساں حقدار ہے، اعظم نذیرتارڑ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قومی یومِ اقلیت ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ وطنِ عزیز کا ہر شہری بلا امتیاز مذہب و مسلک مساوی حقوق، انصاف اور احترام کا یکساں حقدار ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے ایسے پاکستان کا خواب پیش کیا تھا جہاں مذہب شہریت یا مواقع کی راہ میں رکاوٹ نہ ہو۔
(جاری ہے)
پیر کو وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ دینِ اسلام بھی ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ تمام برادریوں کے حقوق کا تحفظ ، ہم آہنگی کو فروغ اور عدل و انصاف کو ہر حال میں قائم رکھا جائے۔ آئیں ہم سب مل کر ایسے پاکستان کی تشکیل کے لیے کوشاں رہیں جہاں تنوع ہماری پہچان، اتحاد ہماری طاقت اور انصاف ہمارا شعار ہو۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔