پاکستان میں شدید حبس، چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
محمکہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس بھرا رہا۔ بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور کراچی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش:مالم جبہ (خیبر پختونخوا): 13 ملی میٹر
سیالکوٹ (پنجاب): 6 ملی میٹر
ساہیوال: 5 ملی میٹر
نارووال: 4 ملی میٹر
مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
لاہور (ایئرپورٹ): 2 ملی میٹر
گوجرانوالہ: 1 ملی میٹر
گڑھی دوپٹہ (کشمیر): 3 ملی میٹر
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:دالبندین: 45 ڈگری سینٹی گریڈ
نوکنڈی، دادو، چلاس: 44 ڈگری سینٹی گریڈ
تفصیلات برائے مختلف علاقہ جات:اسلام آباد اور گردونواح میں دونوں دنوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے (امکان 45 فیصد)۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد، منڈی بہاولدین، گجرات، جہلم، اٹک، چکوال، راولپنڈی، مری اور گلیات میں جزوی ابر آلودگی کے ساتھ تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر
سندھ کے ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پہاڑی خطے سوات، دیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور کرم میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی ہے۔
گلگت بلتستان میں منگل کو موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بدھ کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
کشمیر میں دونوں دنوں کے دوران مطلع ابر آلود اور بارش کا امکان ہے۔
موسمیاتی ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر شدید دھوپ سے بچیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گرج چمک کے ساتھ بارش محمکہ موسمیات موسم گرم اور شدید حبس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش محمکہ موسمیات موسم گرم اور شدید حبس گرج چمک کے ساتھ بارش خیبر پختونخوا تیز ہواؤں اور موسم گرم اور کا امکان ہے علاقوں میں ملی میٹر
پڑھیں:
آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی کے پی، کشمیر میں بارش کا امکان
آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بوندا باندی کی توقع ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہو گا۔
بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔