فیصل آباد: 20 سے زائد بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کم سن بچے اور بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم نے مبینہ طور پر 20 سے زائد 8 سے 12 سال کی بچیوں اور لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کے موبائل سے بچوں سے زیادتی کی 30 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔
ترجمان کے مطابق سی سی ڈی کے مطابق ملزم اسلحہ کے زور پر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی؛ سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا سہولت کار گرفتار
کراچی:ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے سہولت کار کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 6 سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے خیبر پختونخوا میں اہم کارروائی کی گئی اور اس دوران سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمران آفریدی کے سہولت کار ملزم حسن کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
ساؤتھ پولیس کی جانب سے سہولت کار ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گرفتار ملزم واردات کے بعد عمران آفریدی کو گاڑی میں لے کر فرار ہوا تھا، گرفتار ملزم حسن مرکزی ملزم عمران آفریدی کو خیبرپختونخوا لے کر فرار ہوا تھا۔
گرفتار ملزم کو جلد کراچی منتقل کرکے تفتیش کی جائے گی اور سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔