بھارتی کرکٹر پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے باعث پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
کراچی:
بھارتی کرکٹر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے باعث پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر یش دیال کو یو پی ٹی 20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔
یش دیال گورکھپور لائنز کی نمائندگی کرنے والے تھے تاہم اب لیگ جو 17 اگست سے شروع ہونی ہے میں حصہ نہیں لیں گے۔
یش دیال رواں سال آئی پی ایل جیتنے والی رائل چیلنجرز بنگلورو کا حصہ رہے ہیں۔ ان پر خاتون کی جانب سے الزامات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ جے پور میں بھی ان کے خلاف ایک اور کیس چل رہا ہے۔
اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان الزامات کے پیش نظر یش دیال پر لیگ کھیلنے پر پابندی لگا دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الزامات کے یش دیال
پڑھیں:
بلوچستان میں ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے دفعہ 144 پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل، سیاہ شیشے اور دھماکا خیز مواد کی نقل و حمل پر پابندی ہوگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے اور نقاب کرنے پر پابندی ہوگی۔
نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلحے کی نمائش اور پانچ یا اُس سے زائد افراد کے اجتماع پر پہلے سے پابندی عائد ہے جس میں اب 30 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن میں لکھا کہ یہ اقدامات امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔