WE News:
2025-09-25@20:25:47 GMT

بچی سے زیادتی کا الزام، بھارتی کرکٹر پر بڑی پابندی لگ گئی

اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT

بچی سے زیادتی کا الزام، بھارتی کرکٹر پر بڑی پابندی لگ گئی

27 سالہ فاسٹ باؤلر یوش دیال کو یوپی ٹی20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی، جو 17 اگست سے شروع ہونے والی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یوش دیال، جنہوں نے اس سال رائل چلنجرز بنگلور (RCB) کی آئی پی ایل 2025 کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، کو گورکھپور لائنز نے 7 لاکھ روپے میں سائن کیا تھا، مگر اب انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

یوپی کرکٹ ایسوسی ایشن (UPCA) نے بتایا ہے کہ جے پور کے سنگانر صدر پولیس اسٹیشن میں یوش دیال کے خلاف کیس درج ہونے کے بعد انہیں لیگ میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے فرنچائز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوش دیال کو ٹیم میں شامل نہ کریں۔

مزید پڑھیں: دوسری شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر

یوش دیال نے آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز اور RCB کے لیے کل 43 میچز میں 41 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 2022 میں ہاردک پانڈیا کی قیادت میں گجرات ٹائٹنز کے ساتھ آئی پی ایل ٹائٹل جیتا تھا جبکہ 2024 میں RCB کے لیے 15 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ تاہم 2023 میں ان کا ایک یادگار میچ بھی رہا جس میں انہیں کولکتہ نائٹس رائڈرز کے بلے باز رنگو سنگھ نے آخری 5 گیندوں پر 5 چھکے مارے تھے۔

ریاستی عدالت نے یوش دیال کو کم عمر لڑکی کے مبینہ ریپ کیس میں گرفتاری سے عبوری تحفظ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے یہ واضح کیا کہ چونکہ متاثرہ بچی کم عمر ہے، اس لیے ملزم کو گرفتار ہونے سے روکنا ممکن نہیں۔ اگلی سماعت 22 اگست کو ہوگی۔

یوش دیال کے وکیل کنال جائمان نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس ان کے مؤکل کے خلاف سازش کا حصہ ہے اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

RCB آئی پی ایل رائل چلنجرز بنگلور فاسٹ باؤلر یوش دیال گجرات ٹائٹنز گورکھپور لائنز یوپی ٹی20 لیگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی پی ایل فاسٹ باؤلر یوش دیال گجرات ٹائٹنز آئی پی ایل یوش دیال

پڑھیں:

کراچی، پیسوں کا لالچ دیکر بچوں سے زیادتی، ملزم نے اعترافی بیان میں سب کچھ بتا دیا

متن کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا کہ بچیوں کو بھی پیسوں کا لالچ دیکر اپنے کمرے میں لیکر گیا ہوں، بچے اور بچیوں کو کئی بار کمرے میں لیکر گیا، وہاں ان سے غلط کام کرتا تھا، اس کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پیسوں کا لالچ دیکر بچوں سے زیادتی کے کیس میں ملزم شبیر تنولی کا 6 مقدمات میں زیر دفعہ 164 کے تحت بیان کا متن سامنے آگیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ملزم شبیر تنولی کا 6 مقدمات میں زیر دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروایا گیا تھا۔ متن کے مطابق بیان ریکارڈ کروانے سے قبل عدالت نے ملزم شبیر کو 2 گھنٹے سوچنے کا بھی وقت دیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ تو نہیں بنایا گیا یا مارا تو نہیں؟ ملزم نے کہا کہ نہیں، مجھے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ عدالت نے پوچھا کہ آپ بیان دیں یا نہ دیں آپ کو جیل کسٹڈی کر دیا جائے گا۔ بیان کے متن کے مطابق ملزم شبیر تنولی نے ایک بچے سمیت 5 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر لیا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ بچوں کو پیسوں کا لالچ دیکر کمرے اور ویران جھاڑیوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا بیان آپ کے خلاف جا سکتا ہے، کسی دباؤ میں تو بیان نہیں دے رہے؟ آپ کا بیان آپ کے خلاف جا سکتا ہے اور میں اس بیان کا گواہ بن جاؤں گا۔ ملزم نے جواب دیا کہ میں کسی کے دباؤ میں بیان نہیں دے رہا۔ ملزم نے کہا کہ 8 دن ہوگئے گرفتار ہوئے، میرے ساتھ کوئی اور موجود نہیں تھا، میں تب سے پولیس کے پاس ہوں۔ عدالت نے پوچھا کہ آپ کے ساتھ کوئی جرم میں شریک تو نہیں۔ ملزم کا کہنا تھا کہ نہیں میرے ساتھ کوئی شریک جرم نہیں۔

متن کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا کہ بچے ش سے 2022ء میں ملا اور پھر اس سے دوستی کی، اس کو اپنے کمرے میں لے جا کر کئی بار غلط کام کیا۔ کئی بار ویران جھاڑیوں میں بھی لے کر گیا ہوں، بچیوں کو بھی پیسوں کا لالچ دیکر اپنے کمرے میں لیکر گیا ہوں، بچے اور بچیوں کو کئی بار کمرے میں لیکر گیا، وہاں ان سے غلط کام کرتا تھا، اس کی ویڈیوز بھی بناتا تھا، میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کمرہ عدالت میں 6 مقدمات میں ملزم کا الگ الگ اقبالی بیان ریکارڈ کیا گیا۔ ملزم کو اقبالی بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پڑھ کر سنایا گیا۔ ملزم نے اپنا جرم قبول کیا ہے۔ عدالت نے ملزم کا زیر دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ پر رکھ لیا۔ ملزم کو کراچی کے علاقے قیوم آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • گجرات میں بے زبان جانور پر سفاکیت: کسان کی بھینس کی دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئیں
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد
  • بھارت میں خود ساختہ مذہبی رہنماؤں کے جرائم اور اندھی عقیدت کا سلسلہ جاری
  • آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد انتقال کرگئے
  • دہلی، سوامی بابا پر جنسی ہراسانی کا الزام، جعلی سفارتی نمبر پلیٹ والی کار بھی برآمد
  • جماعت اسلامی ہمیں کام کرنے نہیں دیتی، مرتضیٰ وہاب کا الزام
  • زیادتی کرنے والے ملزم شبیر شربت والے کا اقبالی بیان سامنے آگیا
  • کراچی، پیسوں کا لالچ دیکر بچوں سے زیادتی، ملزم نے اعترافی بیان میں سب کچھ بتا دیا
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن کے دل کی سرجری کا انکشاف
  • گجرات میں نامعلوم افراد نے بھینس کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں