خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں 7 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں 7 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، وال چاکنگ، اشتعال انگیز تقریروں پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، نوشہرہ، کرم، مردان اور لکی مروت میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی، چہلم جلوسوں کی گزرگاہوں پر چھتوں پر موجودگی بھی ممنوع ہوگی۔
عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ
افغان باشندوں کی عوامی مقامات پر نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، لاؤڈ سپیکر اور آتشبازی پر پابندی ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 13 اضلاع میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ محدود کر دیا گیا، شہریوں سے حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کی اپیل کی گئی ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دفعہ 144 نافذ اضلاع میں
پڑھیں:
مری میں 12 سے 14 اگست تک دفعہ 144 نافذ، صرف سیاح فیملیز کو داخلے کی اجازت
مری (نیوز ڈیسک)مری میں یومِ آزادی کے موقع پر ہجوم اور بد نظمی سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 12 سے 14 اگست تک تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان دنوں مری کی مال روڈ پر صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور مقدمات بھی درج ہو سکتے ہیں۔
انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Post Views: 4