مری میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
مری میں 12 سے 14 اگست تک 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مری مال روڈ پر 3 دن صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، مقدمات درج کیے جائیں گے۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، 42 ہزار لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد
کراچی میں محکمہ کسٹمز انفورسمنٹ نے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جمعے کے روز 42 ہزار 200 لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا۔
برآمد کردہ ڈیزل کی مالیت 1 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل اسمگل کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہو گی؟
یہ کارروائی ناردرن بائی پاس کے علاقے میں غیرقانونی ذخیرہ گاہوں اور فروخت کے مراکز کیخلاف کی گئی۔
محکمہ کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، مستند خفیہ اطلاع پر کسٹمز کی ٹیموں نے اعلیٰ افسران کی نگرانی میں علی الصبح مشترکہ کارروائی کی۔
اس ضمن میں بتایا گیا کہ علی الصبح کی گئی اس کارروائی کا مقصد ممنوعہ سامان کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے روکنا بھی تھا۔
کارروائی کے دوران متعدد خفیہ ٹینک اور عارضی اسٹوریج کی جگہیں دریافت ہوئیں، جن سے تقریباً 42 ہزار 200 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی فروخت پھر شروع، حکومتی پابندی مؤثر کیوں نہ رہی؟
محکمہ کسٹمز کے مطابق، ضبط شدہ ایندھن کو کورنگی میں واقع کیسپیین اسٹیٹ ویئرہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ اسے محفوظ تحویل میں رکھا جا سکے۔
ایف بی آر نے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے خلاف ایف بی آر کے عزم کی عکاس ہے۔
ان کے مطابق، اسمگلنگ سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچتا ہے اور جائز تجارت متاثر ہوتی ہے۔
ایف بی آر نے ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھنے، سخت کارروائیاں یقینی بنانے اور قانونی کاروبار و قومی محصولات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
گزشتہ ماہ بھی کراچی میں کسٹمز انفورسمنٹ کے میرین یونٹ نے 3 لکڑی کی لانچوں سے 1 لاکھ 32 ہزار 564 لیٹر ایرانی ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد کیا تھا۔
جس کی مالیت 7 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد تھی، یہ اب تک ایرانی ڈیزل کی سب سے بڑی ایک روزہ برآمدگی قرار دی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ ویئرہاؤس اسمگلنگ ایف بی آر زیرو ٹالرنس پالیسی قومی خزانے کراچی محکمہ کسٹمز انفورسمنٹ ناردرن بائی پاس