مری مال روڈ پر تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
سٹی 42: مری مال روڈ پر میں تین روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
12,13,14 اگست کو مال روڈ مری پر صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہو گی۔فیصلہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا۔
دفعہ 144 نافذ، ڈپٹی کمشنر مری نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-08-13
لاہور(صباح نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی، صوبے میں احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے ہفتہ 15 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 4 یا زاید افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی، پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عاید کی گئی ہے، دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال جبکہ اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے۔