اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، او آئی سی کا اجلاس جلد جدہ میں ہوگا، اسحٰق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، او آئی سی کا اجلاس جلد جدہ میں ہوگا، اسحٰق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کسی صورت قبول نہیں، اس معاملے پر مسلم ممالک کا اجلاس جلد جدہ میں ہوگا۔
حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے اور سفارتی محاذ پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اسلام کا قلعہ بن کر نہ ابھرے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومتِ پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور وزارتِ خارجہ غزہ پر اسرائیلی قبضے کی بھرپور مذمت کرچکے ہیں اور ہماری جانب سے عالمی سطح پر اس معاملے پر مؤثر آواز بلند کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی، جس کا مقصد دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے کوششوں کو آگے بڑھانا تھا۔
اس موقع پر اسحٰق ڈار نے کہا کہ گزشتہ دنوں ان کی متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے اور اس سلسلے میں جلد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس جدہ میں منعقد ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو گرفتار کر لیا گیا صدر مملکت سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، امن معاہدے پر مبارکباد عدالت کو یقین دہانی کے باوجود اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا سپریم کورٹ بار کا رولز ترامیم اور فیسوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار امریکا دہشتگردی کو قابو کرنے میں پاکستان کی کامیابیوں کا معترف، ملکر کام کرنے کا عزم یومِ آزادی پر رومانیہ کے سفیر کا اردو میں خراجِ تحسین اور دوستی کا پیغام شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں، قومی اسمبلی میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسح ق ڈار کا اجلاس نے کہا
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔