اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی مالیاتی ڈھانچہ ترقی پذیر ممالک کیساتھ عدم مساوات کو بڑھا رہا ہے‘ قرضوں کے بوجھ اور ماحولیاتی بحران نے ان ممالک کیلئے سنگین مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ میں منعقدہ "پائیدار‘ شمولیتی اور لچکدار عالمی معیشت کے لیے پہلے دو سالہ سربراہی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے لیے بڑھتے ہوئے مالیاتی خلا‘ غیر پائیدار قرضوں اور تیزی سے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی چیلنجز کو اجاگر کیا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ قرضوں کے بحران کے حل کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں‘ ترقی و ماحولیاتی مالیات میں اضافہ کیا جائے اور ایک شمولیتی و منصفانہ عالمی اقتصادی نظام تشکیل دیا جائے تاکہ ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر جی77 اور چین کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ اسحاق ڈار نے اجلاس سے اپنے خطاب میں ترقی پذیر ممالک کے اہم مسائل پر گروپ کے اتحاد و یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کے فروغ اور تحفظ کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم‘ اس کے باہر ترقی پذیر دنیا کے حق میں آواز بلند کرنے اور ان کے اجتماعی مفادات کے دفاع کیلئے ہمیشہ شراکت دار کے طور پر موجود رہے گا۔ سلووینیا کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تنجا فاجون سے ملاقات کی۔دونوں اطراف نے دو طرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ترقی پذیر ممالک اسحاق ڈار نے

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار