احسن اقبال کی گورنر ہونان سے ملاقات‘ بی ڈو سمٹ میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے ہونان صوبے کے گورنر ماو ویمِنگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعاون کو مزید وسعت دینے اور سی پیک فیز ٹو کے تحت نئے شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ بیس سے زائد ممالک کے رہنماؤں کی بی ڈو سمٹ میں شرکت خوش آئند ہے۔ انہوں نے ہونان کے چین کی معیشت میں مرکزی کردار کو قابلِ تعریف قرار دیا اور کہا کہ بی ڈو سسٹم صنعتی ترقی کے لئے جدید معلوماتی نظام فراہم کرتا ہے۔اس موقع پر گورنر ماو ویمِنگ نے وفاقی وزیر کا سمٹ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور سی پیک فیز ٹو کے لئے ہونان صوبے کے ساتھ مستقل ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز کو بھی منظور کر لیا۔ وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے ہونان میں بی ڈو سمٹ میں شرکت کی اور سمٹ کے دوران وزیر منصوبہ بندی وترقی کی چین کے نائب وزیر اعظم لی چھیانگ سے ملاقات کی ،سمٹ سے وزیر منصوبہ بندی نے خطاب میں کہا کہ بی ڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم پاکستان کی معاشی ترقی، روزگار میں بہتری اور عالمی تعاون کے فروغ میں ایک انقلابی کردار ادا کر رہا ہے ،بی ڈو کا استعمال ہوابازی، زراعت، لاجسٹکس اور آفات کے دوران ریسکیو و مواصلات میں کیا جا رہا ہے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سمٹ میں شرکت احسن اقبال
پڑھیں:
پاکستان اور چین کی دوستی فولاد سے بھی زیادہ مضبوط ہے: گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین کو 76ویں یومِ قومی پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔
گورنرسندھ نے چین کے قومی دن پرخیرسگالی، یکجہتی اور دوستی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی فولاد سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔ چین کی ترقی، امن اور عالمی کردار قابلِ تحسین ہے۔ پاک-چین تعلقات خطے میں استحکام کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ سی پیک دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی کا مظہر ہے۔ چین نے عالمی سطح پر امن، ترقی اور تعاون کی مثال قائم کی۔ چین کے ساتھ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔