سٹی 42 : وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جلد ہی 7 بڑے شہروں میں 5G متعارف کرائے گا، آئندہ چند ماہ میں  بڑے شہروں میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار  شزا فاطمہ خواجہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں 26 ویں آئی ٹی سی این ایشیا ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں مالی اور تکنیکی چیلنجز موجود ہیں، تاہم حکومت ملک بھر میں تیز رفتار اور معیاری انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ معاہدے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے جو پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط کرے گا اور معیشت کو نئی سمت دے گا۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت مل گئی

شہزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ملک معاشی مشکلات سے نکل آیا ہے، مہنگائی میں کمی اور استحکام کے اشارے واضح ہیں۔ وفاقی کابینہ پاکستان کی پہلی مصنوعی ذہانت (AI) پالیسی کی منظوری دے چکی ہے اور سال کے اختتام تک 5 سے 10 لاکھ نوجوانوں کو اے آئی اور سائبر سکیورٹی کی تربیت دینے کا ہدف مقرر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی کو درست طریقے سے استعمال کرنے والے افراد مستقبل میں روایتی عہدوں کی جگہ لیں گے۔

 وفاقی وزیر آئی ٹی نے مزید بتایا کہ ناقص موبائل اور ڈیٹا سروسز کے حوالے سےجدہ کے قریب بحیرہ احمر میں دو سب میرین کیبلز کو نقصان پہنچنے سے انٹرنیٹ متاثر ہوا، تاہم حکومت فائبرائزیشن اور سب میرین کیبلز کے پھیلاؤ پر کام کر رہی ہے۔

بنگلہ دیش اور انڈیا کے  میچ میں رشاد حسین گیم چینجر باؤلر

شہزا فاطمہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت سے سائبر حملوں کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں اور کسی سرکاری ویب سائٹ کو نقصان نہیں پہنچا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فاطمہ خواجہ

پڑھیں:

پاکستان ریلوے کا سی این آئی سی سے ٹکٹ خریداری اور ویریفکیشن سسٹم متعارف کرانے پر غور

پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سی این آئی سی سے ٹکٹ خریداری اور ویریفکیشن سسٹم متعارف کرانے پر غور شروع کردیا۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے چیئرمین نادرا نے وزارت ریلوے میں ملاقات کی جس میں نادرا کی پاک ایپ کی ریلوے کی رابطہ ایپ سے انٹیگریشن پر بریفنگ دی گئی۔

بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے مسافروں کی سی این آئی سی سے ٹکٹ خریداری اور ویریفکیشن سسٹم متعارف کرانے پر غور کررہا ہے۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ سسٹم سے بوگس ٹکٹنگ کا خاتمہ اور سیکیورٹی مسائل بھی حل ہوں گے، اقدام سے ریلوے اور ملک دونوں کو فائدہ ہوگا۔

ملاقات میں ریلوے میں پنشن ویریفکیشن سسٹم لانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ صرف حقدار پنشنرز کو ادائیگی، جعلی پنشنز کا خاتمہ اور مالی نقصان سے بچت ہوگی۔ چیئرمین نادرا کو ریلوے حکام نے گزشتہ 6 ماہ میں کی گئی ڈیجیٹائزیشن پر بریفنگ دی۔

ریلوے میں ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی جدید طرز پر بحال کیا جا چکا ہے۔117 کال سینٹر کو انٹرنیشنل لیول پہ بحال کیا جا رہا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ فریٹ مینجمنٹ سسٹم سے اوورلوڈنگ پر قابو پایا جا رہا ہے۔ ریلوے سٹیشنز پر پی او ایس مشینز اور اے ٹی ایم مشینیں نصب کی جا چکی ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ اے آئی بیسڈ سیف اینڈ سمارٹ ریلوے سٹیشنز کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔

منصوبہ ریلوے میں سکیورٹی اور سیفٹی بہتر بنائے گا۔ ریلویز ایڈوانسڈ انفراسٹرکچر نیٹ ورک (رین) منصوبے پر کام جاری ہے۔رین منصوبے سے 1700 کلومیٹر ٹریک کی فائبرائزیشن ہوگی۔

نادرا چیئرمین نے ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن اقدامات کو سراہا۔نادرا کی جانب سے ریلوے کے ساتھ مزید تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نوجوانوں کو ہنرمند بناکر ہی ترقی کر سکتا ہے: شزا فاطمہ 
  • چند برسوں میں پاکستان کا شمار دنیا کی نمایاں ڈیجیٹل معیشتوں میں ہوگا، وفاقی وزیر شزا فاطمہ
  • وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کا این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کا دورہ
  • پاکستان ریلوے کا سی این آئی سی سے ٹکٹ خریداری اور ویریفکیشن سسٹم متعارف کرانے پر غور
  • پاکستان کا آئی ٹی سسٹم مومینٹم پکڑ رہا ہے: شزا فاطمہ
  • وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت 6 پروگرامز متعارف کرا دیے
  • چین کا سائنس اور ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کیلئے ’’کے‘‘ ویزا متعارف کرانے کا اعلان
  • وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شازا فاطمہ خواجہ کریں گی
  • چین کا بڑا اعلان: نوجوانوں کیلئے خصوصی ’’K ویزا‘‘ اسکیم متعارف