بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی مجوزہ سزا کا بل پیش کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مجوزہ بل پیش کیا، جس کے مطابق بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ اس حوالے سے تعزیرات پاکستان میں سیکشن 298ڈی کے نام سے نئی شق شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مجوزہ بل کے مطابق شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم ہوگا۔ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ جرم کا ارتکاب کرنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
خاتون کو گھر سے نکالنے کے مقدمات کی سماعت کا مجاز فرسٹ کلاس کا مجسٹریٹ ہوگا۔ مجوزہ ترمیمی بل کو فوجداری قانون ترمیمی بل 2025 کا نام دیا گیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے بل کو مزید غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کو گھر سے نکالنے پر
پڑھیں:
بانی سے جیل میں ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں احتجاج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بانی چیئرمین سے جیل میں ملاقات نہ ہونے پر قومی اسمبلی میں احتجاج اور کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔
پی ٹی آئی ایم این اے عامر ڈوگر نے ایوان کی کمیٹی بناکر سپرنٹنڈنٹ جیل کو طلب کرکے وضاحب مانگنے کا مطالبہ کیا۔
اسد قیصر نے ایوان میں اور پارلیمان کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جیل مینوئل کے تحت ملاقات ہمارا استحقاق ہے، پارلیمنٹ کے استحقاق کو مضبوط کیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج بانی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ ہوئی تو کل پھر بائیکاٹ ہوگا، کل اسمبلی اجلاس اسمبلی سے باہر ہوگا۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی پی ٹی آئی ارکان کو بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کی بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی دعوت اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وفاقی وزیر اور اسپیکر ایاز صادق اس دوران پی ٹی آئی ارکان کو روکتے رہ گئے لیکن وہ واک آؤٹ کرگئے۔