لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز بیک وقت شہروں اور دیہات کی ترقی پر فوکس کر رہی ہیں، اس تناظر میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) اور ماڈل ویلیج کا دائرہ کار بتدریج وسیع کیا جائے گا۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی نے بھی شرکت کی۔

پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی) کے ایم ڈی سید زاہد عزیز نے پی ڈی پی جبکہ پنجاب رورل میونسپل ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او اسداللہ نے مثالی گائوں پروگرام پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعلی کے مثالی گائوں پروگرام کو آگے بڑھانے کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت دونوں منصوبوں کے تحت شہروں اور دیہات میں سینی ٹیشن، ڈرین اور پختہ گلیوں کی سکیمیں مکمل کرے گی۔

ان سہولیات کی فراہمی سے شہریوں کو معیار زندگی بلند ہوگا۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہر گائوں میں صفائی کی سہولت پہلے سے دستیاب ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ یونین کونسلز کا بنیادی شہری خدمات کی فراہمی میں بنیادی کردار ہے۔ پنجاب بھر کی یونین کونسلوں کو خدمت مراکز میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب ضروری خدمات مل سکیں۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر میں برتھ اور ڈیتھ سر ٹیفکیٹ کی سہولت پہلے سے زیادہ آسانی سے میسر ہے۔ شہری گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے سر ٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے دونوں منصوبوں کے لئے جامع ماسٹر پلان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے ویژن کے مطابق شفافیت اور معیار دونوں کا ہر صورت میں خیال رکھا جائے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہونہار طلبا و طالبات کو خوشخبری سنا دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے طلبہ کے لیے ’ہونہار اسکالرشپ‘ پروگرام کا آن لائن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پیارے طلبہ! آپ کے خواب پنجاب کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

My dear students of Punjab!

Your dreams are the heartbeat of Punjab’s future.
Through the HONAHAR Scholarship Program, Alhamdolillah, 80,000 young minds have been given the wings to thrive, 50,000 already receiving their scholarships, 30,000 more on the way, and many more to…

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 10, 2025

انہوں نے بتایا کہ اب تک اس پروگرام کے تحت 80 ہزار سے زیادہ باصلاحیت طلبہ کو تعلیمی پرواز کے لیے پر دیے جا چکے ہیں، جن میں سے 50 ہزار نوجوان پہلے ہی اس اسکالرشپ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جبکہ مزید 30 ہزار طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے، اور مستقبل میں اس تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’ہونہار اسکالرشپ‘ گزشتہ برس سے 67 جدید اور مستقبل سے ہم آہنگ شعبوں میں طلبہ کے لیے تعلیم کے دروازے کھول رہا ہے، تاکہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اعتماد اور شوق کے ساتھ اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں اور اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی کامیابی ہی ان کا اصل فخر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews خوشخبری سنا دی مریم نواز ہونہار طلبا و طالبات وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پیدائش، وفات، نکاح نامہ کے سرٹیفکیٹس اب گھر بیٹھے حاصل کریں
  • 100 الیکٹرک بسیں آج چین سے پاکستان روانہ ہو جائینگی، مریم نواز
  • جمہوریت اور سیاست کا حسن ڈائیلاگ میں ہے، اس بارے ایوان کی کمیٹی بنائی جائے، اعظم نذیرتارڑ
  • دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری
  • پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون بارشوں کے اگلے سپیل کی پیشگوئی کردی
  • گرین کریڈٹ پروگرام: الیکٹرک بائیک خرید کر 1 لاکھ روپے کا انعام حاصل کریں
  • غزہ میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنا ہی اختتام کا بہترین طریقہ ہے، اسرائیلی وزیر اعظم کی منظق
  • ہونہار سکالر شپ پورٹل پھر کھول دیا، طلبہ کو اُڑان کیلئے پر دیئے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہونہار طلبا و طالبات کو خوشخبری سنا دی