سٹی42: پنجاب حکومت کے عوام دوست اقدام "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کے تحت ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اب تک مستحق خاندانوں کو 102 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم فراہم کی جا چکی ہے۔

محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، 85,500 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضہ جات دیے جا چکے ہیں، جبکہ صوبہ بھر میں 17,957 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار

اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ گھروں کی تعمیر کے لیے پلاننگ کا آغاز فوری طور پر کیا جائے۔عوامی فلاح کے جاری منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ آئندہ ہفتے پراجیکٹ کو صوبائی کابینہ سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان، پی ڈی "اپنی چھت اپنا گھر" ولید بیگ، اور پی ڈی افورڈیبل ہاؤسنگ عمران سلطان نے بریفنگ دی۔محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق شہریوں کو اپنے گھروں کی فراہمی کے لیے منفرد اور آسان پروگرام متعارف کروائے گئے ہیں، جن کے تحت شہری گھر بیٹھے بھی قرضے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی ؛حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار 

محکمہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قرضہ جات کی فراہمی کی رفتار کو تیز کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد جلد از جلد اپنے ذاتی گھروں کا خواب پورا کر سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 گھروں کی کے لیے

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا