لاہور پولیس کے524اے ایس آئیز کو کنفرم کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: لاہور پولیس میں بڑی انتظامی پیش رفت, 524 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئیز) کو ان کے عہدوں پر باقاعدہ طور پر کنفرم کر دیا گیا ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کنفرمیشن کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان اے ایس آئیز کا تعلق لاہور پولیس کے مختلف ونگز سے ہے۔
بقایا 800 سے زائد اے ایس آئیز کی کنفرمیشن کے حوالے سے ڈی آئی جی ایڈمن کی منظوری کے بعد جلد احکامات جاری کیے جائیں گے۔
ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا انعقاد ہوا۔
اجلاس میں ایس ایس پی ڈسپلن محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نوید شریک ہوئے۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور پولیس ایس آئیز
پڑھیں:
5 اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، پکڑ دھکڑ شروع
لاہور:تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو احتجاجی تحریک کے سلسلے میں لاہور میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔
پولیس نے تحریک شروع ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی کی قیادت اور اہم رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
شاہدرہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اکمل خان باری کے گھر پر چھاپا مارا، تاہم وہ گھر کے پچھلے دروازے سے نکل کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ان کے چھوٹے بھائی محمود اللہ خان کو گرفتار کر لیا ہے۔
اکمل خان باری نے پولیس کارروائی کو حکومتی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست کی تحریک سے پہلے ہی (ن) لیگ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جاتی امرا کے مارشل لا میں تحریک انصاف کو پرامن احتجاج کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، لیکن ظلم اور جبر کے باوجود کل پورے لاہور سے پی ٹی آئی کارکن پرامن احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔