پولیس کا ہر شہید بہادری کی علامت، بھاری قیمت کی یاد دہانی ہے: پیپلز پارٹی
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شیری رحمان، ہمایون خان، شازیہ مری، نفیسہ شاہ اور سینیٹر روبینہ خالد نے یومِ شہداء پولیس پر پیغام جاری کئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس فورسز کا ہر شہید بہادری کی علامت اور اس بھاری قیمت کی یاد دہانی ہے جو قیامِ امن کے لیے ادا کرتے ہیں۔ ہمارے پولیس کے شہداء امن کے خاموش نگہبان ہیں، پولیس کے شہداء نے اس لیے اپنی جانیں قربان کیں تاکہ ہمارے عوام بلاخوف زندگی گزار سکیں۔ تمام صوبوں کی پولیس کی خدمات اور قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو یا سٹریٹ کرائم سے نمٹنا، پولیس فورس نے اپنی ذمہ داریاں اکثر اپنی جانیں داؤ پر لگا کر بھی نبھائی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان نے یومِ شہداء پولیس پر پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی یومِ شہداء پولیس کے موقع پر پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں، جن کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے یومِ شہداء پولیس کے موقع پر پولیس افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتے کہا کہ بہادر پولیس افسران کو اپنی گہرائیوں سے دلی خراج تحسین پیش کرتی ہوں، انہوں نے پاکستان کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں، چیئر پرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے یومِ شہداء پولیس کے موقع پر کہا کہ ہم قانون نافذ کرنے والے افسران کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے کہا کہ دھرتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے وطن کے سپاہیوں کو سرخ سلام، سندھ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں۔ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہداء پر ان کے خاندانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ پولیس کی شاندار کارکردگی کے باعث 25کروڑ عوام سکون کی نیند سوتے ہیں۔ فرائض کی ادائیگی میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پولیس اہلکار ہمارے سر کا تاج ہیں۔ مزید کہا کہ دہشت گردی اور سنگین جرائم کیخلاف پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، کے پی، بلوچستان سندھ اور کچے میں امن کی خاطر سینہ سپر پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بھی پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پولیس کے شہداء پیپلز پارٹی شہداء پولیس عقیدت پیش پیش کرتے کرتے ہیں کو خراج کہا کہ نے یوم
پڑھیں:
پشاور، سی ٹی ڈی تھانے کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بی ڈی یو، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تمام ملزمان کو حوالات سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کلیئرنس آپریشن کا عمل جاری ہے۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق ابتدائی تجزیے میں یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں لگتا بلکہ پرانے دھماکا خیز مواد کے اچانک پھٹنے سے پیش آیا اور ہوسکتا کہ کسی شارٹ سرکٹ کے باعث باردوی مواد پھٹا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے باعث ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔