کراچی: ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
کراچی میں بلدیہ کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی ہے۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ مواچھ گوٹھ میں ٹائروں کے گودام میں آگ لگی ہے، فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
دھوئیں کے مرغولے آسمان پر دور دور سے دکھائی دے رہے ہیں، آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھی کلچرل ڈے پر جو ہوا اُس پر پولیس نے ایکشن لیا: مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹومیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھی کلچرل ڈے پر جو کچھ ہوا، اُس پر پولیس نے ایکشن لیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نہ تو سندھو دیش کی بات کرتے ہیں اور نہ ہی کسی اور صوبے کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں، سندھی کلچرل ڈے پر جو کچھ ہوا اس پر پولیس نے ایکشن لیا۔
میئر کراچی نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم کا نام لیے بغیر کہا کہ فلمیں جو بنتی ہیں وہ سازش ہوتی ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ نریندر مودی سرکار کو پیپلز پارٹی کے بیانیے سے تکلیف ہوئی ہے، مودی کو گجرات کے قصائی کا لقب بلاول بھٹو زرداری نے ہی دیا تھا۔