پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کراچی ریجن کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کردہ پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کراچی ریجن ) کے تین روزہ میچوں کے پہلے روز گزشتہ رات کی بارش کی وجہ سے صرف ایک میچ زون پانچ اور زون سات کے درمیان یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر شروع ہو سکا۔ جبکہ زون ایک اور زون سات کے درمیان کے سی سی اے اسٹیڈیم پر اور زون دو اور زون چار کے درمیان بقائی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جانے والے والے میچز گزشتہ رات دن بھر کی بارش کی وجہ سے شروع نہ ہو سکے۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے کے بعد بارش کی وجہ سے صرف 1۔34 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا اس وقت تک زون پانچ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے۔ محمد حسان خان نے 10 چوکوں کی مدد سے 55، سید شاہ رضا نے 17 جبکہ شعیب خان 4 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ میڈیم پیسر معراج الدین نے 17 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور زون
پڑھیں:
کلکتہ میں تاریخی بارش، 39 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10 جانیں ضائع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی شہر کلکتہ میں موسلا دھار بارشوں نے گزشتہ 39 برس کا ریکارڈ توڑ دیا اور زندگی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صرف 24 گھنٹوں کے دوران کلکتہ اور اس کے مضافات میں 251 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو اس سے قبل 1986 میں ہوئی تھی۔ غیر معمولی بارشوں کے نتیجے میں شہر مکمل طور پر مفلوج ہوگیا ہے اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔
شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں کو دو روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اہم شاہراہیں زیرِ آب آنے سے ٹریفک جام ہوگیا۔ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، ریلوے سروس معطل جبکہ درجنوں پروازیں تاخیر یا منسوخی کا شکار ہیں۔ بارش کے پانی میں ڈوبی گلیاں اور سڑکیں شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بارشوں کے بعد مختلف حادثات میں کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں سے 8 افراد کرنٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جاسکے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق اس قدر شدید بارش غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے، اور آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کا امکان بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔