کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہر قائد ایک بار پھر بادلوں کی آغوش میں ہے اور مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔
ہفتے کی صبح سویرے ہلکی بوندا باندی کا آغاز ہوا، جو کچھ دیر بعد تیز بارش میں تبدیل ہوگیا اور شہریوں نے موسم کے اس خوشگوار رنگ سے لطف اٹھایا۔
بارش کا یہ سلسلہ آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، ملیر، شاہراہ فیصل، صفورہ گوٹھ، قیوم آباد، گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیا گیا۔ ان علاقوں میں بادلوں کی گھن گرج اور بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔
جمعرات کی شب ہونے والی بارش نے موسم کو خنک کر دیا تھا، جس کا اثر جمعہ بھر محسوس کیا گیا اور ہفتے کو بھی یہی خوشگوار فضا چھائی رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی مطلع ابر آلود رہے گا اور مغربی سسٹم کے باعث 29 جون تک شہر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق دن کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم ہوا میں نمی کی بلند شرح کے باعث گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ شمال مشرقی سمت سے ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔
بارش سے جہاں شہریوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، وہیں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشات بھی موجود ہیں۔ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟
ملک بھر کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم نسبتاً گرم اور شدید حبس کا امکان ہے تاہم بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری طرف اسلام آباد میں راول ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار 751 فٹ تک پہنچنے پر آج 11 اگست 2025 بروز پیر صبح 10 بجے سپل ویز کھولے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے آفس کی طرف سے جاری کردہ الرٹ میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
واضح رہے کہ سپل ویز کھولنے کا فیصلہ پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول کرنے اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے قریبی علاقوں کے رہائشی الرٹ رہیں۔
مزید برآں، ریسکیو اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان محکمہ موسمیات