Jasarat News:
2025-08-13@14:16:21 GMT

تلہار،موسلادھاربارش سے درجنوں کچے مکانات گرگئے

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تلہار(نمائندہ جسارت) تلہار گزشتہ روز تلہار سمیت اس کے نواحی گاؤں دیہاتوں میں تیز مٹی کے طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار بنادیا طوفانی ہواؤں کے باعث درجنوں گاؤں دیہاتوں کے کچے مکانات کی دیواریں اور چھتیں گر پڑیں بجلی کا نظام درہم برہم لاکھوں روپے مالیت کا نقصان خدشہ۔تفصیلات کے مطابق طویل گرمی کے موسم کے بعد گزشتہ روز تلہار شہر اور اس کے نواحی گاؤں راجوخانانی، چانری،پیرولاشاری ،مراد تالپور ،دھکو، رپ شریف اور نئی نظامانی سمیت دیگر گاؤں دیہاتوں میں تیز مٹی کے طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی درجنوں درخت اور بجلی کے پول جڑ سے اکھڑ گئے بجلی کا نظام درہم برہم متعدد گاؤں دیہاتوں کے کچے مکانات کی چھتیں اور دیواریں مسمار ہوگئیں لاکھوں روپے مالیت کے نقصان کا خدشہ برسات کو رکے 16 گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود تاحال متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہوسکیں ہیں۔ شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

افغانستان نے پاکستان سے منگوائے گئے بیماری سے متاثرہ 15 ٹن لیموں واپس بھیج دئیے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)افغانستان نے پاکستان سے درآمد کیے گئے 15 ٹن لیموں کینکر بیماری سے متاثرہ اور ناقابل استعمال ہونے کی وجہ سے واپس بھیج دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے افغان میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی ڈائریکٹر زراعت مولوی ولی محسن نے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ اسلامی امارت کے ضوابط کے تحت صرف معیاری اور صحت مند پھل و سبزیاں ہی درآمد کی جائیں تاکہ صارفین اور مارکیٹ دونوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق ننگرہار کے محکمہ زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیموں کیڑوں سے متاثر تھے اور انہیں قرنطینہ انتظامیہ نے واپس پاکستان بھیجا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ محکمے کی جانب سے اس سے قبل بھی کئی بار طورخم پر اس طرح کا غیر معیاری سامان پاکستان کو واپس کیا جا چکا ہے

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • کراچی میں کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے لڑکی کو بلا کر زیادتی کرنے کا انکشاف
  • ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • کراچی: کریڈٹ کارڈ کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • خیبر پختونخوا: باجوڑ سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50 ہزار روپے دینے کا فیصلہ
  • پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کی وارننگ
  • دریائے چناب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری
  • افغانستان نے پاکستان سے منگوائے گئے بیماری سے متاثرہ 15 ٹن لیموں واپس بھیج دئیے
  • سیلاب متاثرہ علاقے کے طالب علم کی میٹرک میں پوزیشن، وزیراعظم سے ملاقات