data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے گذشتہ شب مون سون کی بارشوں کے حوالے شہر میں صفائی ستھرائی اورنکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سٹی، لطیف آبادکے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں اور نشیبی علاقوں کادورہ کیا، اس موقعے پرڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، ٹاؤن چیئرمینز مصطفی بلال،تاج ولی خان، حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر طفیل احمد ابڑ، پی پی کے فیصل عبدالجبارخان، حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اوربلدیہ اعلیٰ کے شعبہ (ایم اینڈ ای) اور سینیٹیشن کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے،دوریکے سلسلے میں میئرحیدرآباد نے گاڑی کھاتہ میں تلسی داس پمپنگ اسٹیشن، لطیف آباد نمبر 2اور حالی روڈکے پمپنگ اسٹیشنزکا دورہ کیا،اس موقع پرحیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پپنگ اسٹیشنز کے عملے نے بارشوں کے دروان نکاسی کے انتظامات سے متعلق میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کوآگاہ کیا، میئر حیدرآباد نے اس موقع پر افسران و عملے سے گفتگو کرتے ہوئے بلدیہ اعلیٰ اورحیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران و عملے کو ہدایات کیں کہ دوران بارش سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے تمام پمپنگ اسٹیشن اپنا کام ہر ممکن طریقے سے جاری رکھیں، بجلی کی عدم دستیابی کی صورت میں جنریٹرز کا استعمال کیا جائے اور تمام اسٹیشنز اپنے اپنے جنریٹرز و پمپنگ مشینوں کی ورکنگ کو چیک کریں بارشوں کے پیش نظر شہر میں صفائی ستھرائی بالخصوص نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے عمل کو ڈیزل و پیٹرول انجن لگا کر یقینی بنائیں، نشیبی علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل رکھیں ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حیدرا باد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن

پڑھیں:

لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر

لاہور میں مون سون کی شدید بارشوں نے معمولات زندگی متاثر کر دیے، کئی علاقوں میں سڑکیں، چوراہے اور انڈر پاسز پانی میں ڈوب گئے جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں 343 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض سڑکوں اور گلیوں میں 3  سے 4 فٹ تک پانی کھڑا رہا، جبکہ کئی مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب، ’اب آفس جانےکے لیے کشتی کی ضرورت ہوگی‘

ڈیفنس کے فیز ون سے فیز فائیو تک مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ غازی انڈر پاس اور مسجد چوک انڈر پاس کو پانی بھرنے کے باعث بند کرنا پڑا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔

حربنس پورہ، مال روڈ، کوپر روڈ، لکشمی چوک اور چوبرجی چوک سمیت متعدد علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملیں، جہاں واسا کی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف رہیں۔

شدید بارش کے باعث شہر کی کئی سڑکوں پر گڑھے بھی پڑ گئے۔ کینال روڈ، جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ اور بھیکے والا موڑ سمیت مختلف مقامات پر سڑکیں متاثر ہوئیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے متاثرہ علاقوں کو بند کرکے متبادل راستے فراہم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد جاں بحق اور 154 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 افراد مکانات گرنے، 2 آسمانی بجلی گرنے، 3 کرنٹ لگنے جبکہ ایک شخص ڈوبنے سے جاں بحق ہوا۔

واسا لاہور کے مطابق شہر میں ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا عمل جاری ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ مقامات پر اضافی مشینری اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور واسا نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، نشیبی علاقوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں نے تاہم ہر سال بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بارش پانی زیر آب لاہور

متعلقہ مضامین

  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا