فرانس میں ٹیک آف کے تین منٹ بعد ایک ٹورسٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں فرانسیسی فوج کا ایک سابق جرنل اور ایک شادی شدہ جوڑا شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق Cessna 172 نامی چھوٹا طیارہ پائلٹ کے قابو سے باہر ہوا اور وسطی فرانس کے ایک قصبے چیمپول کے رہائشی علاقے میں جا گر۔

پبلک پراسیکیوٹر فریڈرک شویلیئر نے تینوں افراد کی موقع پر ہلاکت کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی شادہ جوڑے کی عمریں 60 برس سے زیادہ تھیں ۔

انہوں نے ویٹرن فرنچ آرمی جنرل (جو جہاز اڑا رہے تھے) کو حادثے میں شہریوں کی جانوں کو بچانے کے لیے سراہتے ہوئے بتایا کہ ان کا ماننا ہے کہ پائلٹ نے گھروں کو بچا کر ایک بڑا سانحہ ہونے سے روکا۔

تین جانوں کے علاوہ صرف علاقے میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ڈی آئی خان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پشاور:

ڈیرہ اسماعیل خان میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ کے مقام داناسر میں بریک فیل ہونے کے باعث مزدا گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

گاڑی میں سوار افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور خانوزئی، بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مسافربس اور ایرانی تیل سے بھری گاڑی میں تصادم، 8افراد جھلس کر ہلاک
  • جہانیاں: گاڑی کی کنٹینر سے ٹکر، حادثے میں 3 افراد جاں بحق
  • سیٹ 1C زندگی اور موت کے درمیانی لمحے کی علامت ہے، طیارہ حادثے میں بچ جانے والے ظفر مسعود کی کہانی
  • برازیل میں طیارہ تباہ‘ عالمی شہرت یافتہ آرکیٹیک سمیت 4 افراد ہلاک
  • برازیل میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ؛ عالمی شہرت یافتہ آرکیٹیک سمیت 4 افراد ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں منی بس کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
  • ڈی آئی خان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
  • سابق فرانسیسی صدر کو لیبیا سے غیر قانونی فنڈنگ پر 5 سال قید اور بھاری جرمانہ
  • سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو 5 سال قید کی سزا
  • فرانس کے سابق صدر کو قذافی فنڈنگ کیس میں 5 سال قید کی سزا