فرانس کی ایک فوجداری عدالت نے سابق صدر نکولا سارکوزی کو لیبیا سے مبینہ طور پر غیر قانونی انتخابی فنڈنگ وصول کرنے کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنادی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے سابق صدر نکولا سارکوزی پر ایک لاکھ یورو جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2005 سے 2007 کے دوران سارکوزی نے اس وقت کے لیبیا کے صدر معمر قذافی سے مالی معاونت حاصل کی اور اس کے بدلے سفارتی حمایت فراہم کی تھی۔

اگرچہ عدالت نے اس بات کا کوئی براہِ راست ثبوت نہیں پایا کہ لیبیا سے منتقل ہونے والی رقوم ان کی صدارتی انتخابی مہم میں استعمال ہوئی تھی لیکن پھر بھی انہیں غیر قانونی فنڈنگ کے سلسلے میں مجرم قرار دیدیا گیا۔

تاہم عدالت نے سارکوزی پر عائد دیگر الزامات، بشمول بدعنوانی، غیر قانونی مہم فنڈنگ اور سرکاری رقوم کی ہیرا پھیری سے بری کر دیا۔

یہ سزا اپیل کے حق کے باوجود نافذ العمل ہوگی جس کا مطلب ہے کہ سارکوزی کو ہر صورت جیل جانا پڑے گا۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عدالت نے

پڑھیں:

 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار