سیہون شریف میں مسافر کوچ الٹ گئی؛ 2 مسافر جاں بحق، 20 سے زائد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
سٹی 42 : سیہون شریف میں انڈس ہائی وے روڈ آمری کے مقام پر مسافر کوچ الٹ گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 2 مسافر جاں بحق ہوگئے ، جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ریسکیو 1122 ٹیموں نے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کردیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی کی طرف جارہی تھی، اسی دوران مسافر کوچ ٹائی راڈ ٹوٹنے سے حادثے کا شکار بنی ۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کوچ ڈرائیور دھنی بخش اور یارمحمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں نادیہ، دعا، عمران، سردار چانڈیو، سمیت دیگر شامل ہیں ۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مسافر کوچ
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔