ائیر سیال کا کارنامہ، مدینہ جانیوالی پرواز 60 مسافروں ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
طیب سیف: ائیر سیال کا کارنامہ ، مدینہ جانے والی پرواز 60 مسافروں کو اسلام آباد ائیرپورٹ ہی چھوڑ گئی۔
مسافروں نے اسلام آباد سے مدینہ کے لئے ائیر سیال سے سفر کرنا تھا، فلائٹ پی ایف 7730 مقررہ وقت پر مسافر چھوڑ کر اڑان بھر گئی۔
60 مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ، ایئرلائن نے مسافروں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا، مسافروں نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل ڈپارچر کے سامنے احتجاج بھی کیا۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
دور دراز سے آئے مسافر مجبورا دوسری ائیرلائن کے ٹکٹ خریدنے لگے۔
ایئرلائن حکام کا کہنا تھا کہ مدینہ کی لیے صرف عمرہ مسافر سفر کر سکتے ہیں فیملی یا ورک ویزہ والے نہیں ، مسافروں کو ائیرپورٹ آمد پر ہی پابندی کے حوالے سے آگاہ کر دیا تھا ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور سے ملتان جانیوالی موسیٰ پاک ایکسپریس کو حادثہ، 4 افراد زخمی
لاہور سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو رائےونڈ ریلوے اسٹیشن پر حادثہ پیش آیا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کےانجن سمیت2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔حادثے کے بعد اس ٹریک پر ٹرین کی آمدو رفت کو روک دیا گیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں ۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکا ہو گیا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔