شہر قائد میں 4افراد قتل، ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 6جاں بحق،8زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پُرتشدد واقعات میں کمسن بچوں اور خاتون سمیت 10ا فراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگر واقعات میں8افراد زخمی ہوئے۔ نمائش چورنگی پر سوزوکی میں آگ بھڑکنے سے خاکستر ہوگئی۔ اسی طرح ملیر کے تھانہ گڈاپ کی حدود میں مقامی وڈیرے کے مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ورثا نے الزام لگایا ہے کہ مقامی وڈیرے نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر منیر جوکھیو کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں اپنی اوطاق میں باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ دم توڑ گیا۔ ورثا کی جانب سے اس حوالے سے ایک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ ایس ایچ او گڈاپ کے مطابق متوفی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات موجود نہیں۔ ادھر آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور شفاف انکوائری کی ہدایت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون تھانے کی حدود کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی نذد مہرالنساء اسپتال سنسان علاقے کی جھاڑیوں سے کمسن بچے کی10 سے 12 روز پرانی لاش ملی۔ بعد ازاں بچے کی شناخت 9 سالہ حسن شاہ کے نام سے ہوئی جو کچھ روز قبل ڈیفنس فیز 2 کے علاقے سے لاپتا ہوا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ شبہ ہے بچے کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش یہاں لاکر پھینکی گئی۔ اطلاع ملنے پر کرائم سین یونٹ جائے وقوع پر پہنچا اور شواہد اکٹھے کیے۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال سے قانونی کارروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کر دیا گیا۔ ادھرمومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر فور ایف ضیاء کالونی فدا اسپتال کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 35سالہ عامر صمد ولد بابا فرید چغرزئی جاں بحق ہوگیا۔ لی مارکیٹ نگار سینما کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 40سالہ اسلم ولد اسحاق نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ نیو کراچی سیکٹر الیون ای نزد شاہ سوار اسکول موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ منگھوپیر تھانے کی حدود حاجی ابراہیم گوٹھ کے قریب گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے کمبل میں لپٹی 20 سے 25 دن پرانی خاتون کی مسخ شدہ لاش ملی۔ بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں واقع مندر کی تقریب دیکھنے کے لیے2 بھائی مندر کی دیوار پر چڑھے تھے۔ اس دوران ایک بھائی اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نیچے گرنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ متوفی کی شناخت 38 سالہ جیٹھا لال ولد چندو کے نام سے ہوئی ہے، جو مندر کے اطراف ہی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ شاہراہِ فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب تیز رفتار ی کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے کے نتیجے میں 19 سالہ نوجوان حسیب ولد جاوید جاں بحق ہوگیا۔ متوفی رنچھوڑ لائن کا رہائشی اور موٹر بائیک رائیڈر تھا۔ کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی سورتی گارمنٹس کمپنی کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 18 سالہ عبداللہ ولد سرفراز جاںبحق ہوگیا جبکہ19 سالہ موسیٰ بابر اور 19 سالہ فہد ولد اشتیاق زخمی ہوئے۔ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب تیز رفتارکار راہگیر 50سالہ تنویر احمد کر ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں حادثے کا شکار شخص جاں بحق ہوگیا۔حادثے میں ملوث ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ دوسری جانب ڈاکس تھانے کی حدود ماڑی پور کوہاٹی محلہ رکشہ میں سوار 5 سالہ سفیان ولد آصف نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوا ۔ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود وعمرانی گوٹھ نذد کھلارا چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 27سالہ محمد آصف ولد محمد سلیم زخمی ہوگیا ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھانے کی حدود جاں بحق ہوگیا کے باعث کے قریب
پڑھیں:
محرابپور،ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)ٹرین کی زد میں آکر پی پی پی رہنما زخمی ہوگیا، اسپتال منتقل، سیٹھارجہ پولیس تھانہ کی حدود میں ریلوے پھاٹک پار کرتے ہوئے کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرین کی زد میں آکر پی پی پی رہنما بلاول خاص خیلی زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی کو گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا ہے۔