کراچی: 9 سالہ بچے کے قتل کے الزام میں مشکوک شخص زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
کراچی:
کورنگی میں بچے کے اغوا و قتل کے الزام میں پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زیر حراست مشکوک شخص گونگا ہے جس کے باعث پولیس کو پوچھ گچھ میں مشکلات کا سامنا، مشکوک ملزم اسی علاقے کا رہائشی ہے جہاں مقتول بچہ رہتا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب کورنگی زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع خالی پلاٹ سے شاپنگ بیگ میں لپٹے ہوئے 9 سالہ بچے کی کئی روز پرانی لاش ملی تھی۔
جاں بحق ہونے والا بچہ کورنگی ڈیڑھ مٹکے والی پلیہ نورانی بستی کا رہائشی تھا جس کی شناخت 9 سالہ حسن شاہ ولد جاوید شاہ کے نام سے کی گئی۔
پوسٹ مارٹم میں معلوم ہوا کہ بچے کو سر پر وزنی چیز مار کر قتل کیا گیا، بچے حسن شاہ کے اغوا کا مقدمہ 24 ستمبر کو والد جاوید شاہ کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج ہے۔
جاں بحق ہونے والا بچہ 22 سمتبرکو ڈیفنس اے مارکیٹ کے قریب اپنے والد کی دکان پر آیا تھا جہاں سے وہ لاپتہ ہوا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مصطفی عامر قتل کیس‘ارمغان کے والد کاوکیل کی خدمات لینے سے انکار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-1
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی/ سٹی کورٹ میںمصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف دو مقدمات کی سماعت۔جیل حکام نے ملزم کامران قریشی کو وڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جہاں ملزم کامران قریشی نے وکیل کی خدمات لینے سے انکار کردیا،ملزم کامران قریشی نے ملیر جیل حکام کے ذریعے درخواست دائر کردی کامران قریشی کاکہنا تھا کہ مجھے کیس کی ذاتی پیروی کی اجازت دی جائے، استغاثہ کے گواہ انسپکٹر احمد بٹ کا بیان ریکارڈ کیا گیا عدالت نے دیگر غیر حاضر گواہان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا ،عدالت نے مقدمات کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی،کامران قریشی کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمات اے وی سی سی میں درج ہیں۔