کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، کارسار، نرسری، میٹرو پول، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پانی کی نکاسی کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی سے متعلق شکایت کو فوری حل کیا جائے۔
کراچی: کئی علاقوں میں خراب سڑکوں کے باعث شہری مشکلات کا شکارکراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے.
دوسری جانب پنجاب میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں لوئر دیر، مالاکنڈ اور چارسدہ میں موسلادھار بارش ہوئی۔
پشاور میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، خیبر پختونخوا میں تیز بارشں اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 11 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے۔
بلوچستان کے علاقے حب میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، آزاد کشمیر میں مظفرآباد، وادی لیپہ، جہلم، باغ اور نیلم میں بھی بارش جاری ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مختلف علاقوں میں تیز بارش علاقوں میں
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
اسی طرح، 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔
شدید بارشوں سے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا امکان ہے جبکہ کمزور انفرا اسٹرکچر اور کچے گھروں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔