کراچی سے جدہ جانے والے طیارے کے انجن میں آتشزدگی، ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی:
کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل ہنگامی لینڈنگ کی۔
ذرائع کے مطابق طیارے کے ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تیکنیکی خرابی محسوس ہوئی، جس پر سعودی ایئر کی پرواز کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
سعودی ایئر کا طیارہ کراچی سے جدہ واپس جا رہا تھا جس میں 218 مسافر سوار تھے۔
سعودی ایئر کے طیارے میں اچانک انجن میں آگ کی وارننگ آئی اور اس وجہ سے سعودی ایئر کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔
طیارے میں ہنگامی لینڈنگ کے باعث اے ٹی سی نے فوری طور رن وے 25 ایل کو خالی کروا کر سعودی ایئر کے طیارے کو لینڈ کروایا۔
سعودی ایئر کے طیارے کی انسپکشن کے لیے فوری انجینئرنگ ٹیم کو طلب کر لیا گیا، ہنگامی لینڈنگ کے متعلق سول ایوی ایشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق تمام مسافر بحفاظت آف لوڈ کر دیے گئے اور ابتدائی معائنے میں انجن میں کوئی خرابی ظاہر نہیں ہوئی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان سعودی ایئر کے طیارے ہنگامی لینڈنگ
پڑھیں:
نہتے پاکستانیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے، وزیراعظم
بھارتی پراکسیز کے پاکستان کے معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں،شہباز شریف
اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے اور معصوم پاکستانیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔اسلام آباد کچہری میں ہونے والے بم دھماکے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اسلام آباد ضلع کچہری میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔شہباز شریف کا کہنا تھا مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں اور حکام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیز کے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں، واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کردم لیں گے۔ان کا کہنا تھا افغانستان سے کارروائی کرتے فتنہ الخوارج نے وانا میں معصوم بچوں پر بھی حملہ کیا، بھارتی پشت پناہی اور افغان سرزمین سے جاری حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، نہتے و معصوم پاکستانیوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔