سڈنی‘ مسافر طیارے کی آتشزدگی کے باعث ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سڈنی‘ مسافر طیارے کی آتشزدگی کے باعث ہنگامی لینڈنگ
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک)آکلینڈ جانے والا مسافر طیارہ اچانک آتشزدگی کا شکار ہوگیا۔ جس کی بنا پر پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے آکلینڈ جانے والے مسافر طیارے کے کارگو ہولڈ میں آگ لگنے کی اطلاع پر پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔
رپورٹ کے مطابق ائر لائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 156 مسافر سوار تھے۔ مسافروں اور عملے کو بحفاظت خطرے سے بچالیا گیا ۔
اعلیٰ حکام کی جانب سے مذکورہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر بھی یونائیٹڈ ائرلائن کو بھی تکنیکی بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہنگامی لینڈنگ
پڑھیں:
کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
—فائل فوٹونجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔