گلشن اقبال ٹاؤن میں رین ایمرجنسی نافذ،مشینری و عملہ متحرک
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میں بارش کے موقع پر رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی نے فوری ہنگامی دورے کرکے نکاسی آب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔بارش کے دوران مشینری اور افرادی قوت کی فوری مدد سے نشیبی علاقوں اور مرکزی سڑکوں سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بیشتر شاہراہیں فوری کلیئر رہیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رہی۔گلشن اقبال ٹاؤن کی جانب سے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے، عملے کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے۔ چوکنگ پوائنٹس پر ڈی واٹرنگ پمپس، ہیوی مشینری اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔واضح رہے کہ متوقع برسات کو مدنظر رکھتے ہوئے قبل از وقت خصوصی انتظامات مکمل کیے جا چکے تھے، جن میں تمام اہم برساتی نالوں کی صفائی اور ڈرینیج سسٹم کی بحالی شامل تھی۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو سہولت دینا اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنا تھا۔چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ گلشن اقبال کے شہریوں کو بارش کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ تمام ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور رین ایمرجنسی کی نگرانی وہ خود کررہے ہیں۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلشن اقبال ٹاو ن
پڑھیں:
دریائے چناب اور ستلج میں سیلاب کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث دریائے چناب اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے لگی۔
پی ڈی ایم اے نے دریائے چناب کے مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کے کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، چنیوٹ، خانیوال، کوٹ ادو، مظفرگڑھ اور ملتان سمیت 15 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فوری اقدامات کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے تمام متعلقہ محکموں بشمول لوکل گورنمنٹ، زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کیے جائیں۔
ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں، جبکہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں 24 گھنٹے اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریا، ندی، نالوں اور تالابوں میں نہانے سے گریز کریں، اور خطرے کی صورت میں فوری انخلاء کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 44,587 کیوسک سے بڑھ کر 50,508 کیوسک ہو چکا ہے۔
اس وقت گنڈا سنگھ والا پر نیچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم آئندہ چند گھنٹوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں، محفوظ مقامات پر منتقل ہوں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔