وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، بجٹ کی منظوری پر شہبازشریف کو مبارکباد دی ، متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی ابرار شاہ، طاہر اقبال، صلاح الدین جونیجو، جام عبد الکریم بجار، عبد القادر گیلانی اور سردار یعقوب خان ناصر نے ملاقات کی۔
(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگوبھی کی گئی۔ملاقات کے دوران وزیر برائے پبلک افیئر یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قومی اسمبلی
پڑھیں:
سینیٹ و قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی نے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی منظوری دے دی
سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔
یہ فیصلہ آرٹیکل پر تفصیلی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے اور اس کے تحت آئینی عدالتوں کے قیام اور دیگر اہم شقوں پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔
ترامیم اور پارلیمانی مشاورت
میڈیا رپورٹ کے مطابق مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے ڈرافٹ پر پارلیمنٹ میں مکمل مشاورت ہو چکی ہے۔ حکومتی اتحادی جماعتوں نے تین مزید ترامیم پیش کی ہیں جبکہ اے این پی، بی این پی اور ایم کیو ایم نے بھی اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھیں۔
کمیٹی نے زیرالتوا مقدمات کے فیصلے کی مدت کو 6 ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے کی ترمیم بھی منظور کر لی ہے۔ اس کے مطابق اگر مقدمے کی پیروی ایک سال تک نہ کی گئی تو اسے نمٹا ہوا تصور کیا جائے گا۔
دیگر اہم تجاویز اور فیصلہ سازی
میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے نام میں تبدیلی کی اے این پی تجویز اور بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے پر حکومت نے مزید وقت مانگا ہے۔ دونوں ترامیم پر کل تک مزید غور و خوض کے بعد حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ آئینی عدالتوں کے قیام کی شق کی منظوری بھی مشترکہ کمیٹی نے دے دی ہے، جس سے عدالتی نظام میں اصلاحات کی راہ ہموار ہو گی۔
یہ ترامیم آئین میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائیں گی اور وفاقی و صوبائی سطح پر قانونی و انتظامی امور پر اثر انداز ہوں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں