ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چمپئن شپ پاکستان نے سعودی عرب کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیئول (اسپورٹس ڈیسک ) ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سعودی عرب کو شکست دے دی۔جنوبی کوریا میں کھیلی جانے والی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کا مقابلہ سعودی عرب کی ٹیم سے ہوا جس میں پاکستان ٹیم نے سعودی عرب کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے مخالف ٹیم کے خلاف 15 کے مقابلے میں 71 گولز سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی جانب سے لیا رضا شاہ ، علیشاہ نوید، سمعیہ صفدر، اور حلیمہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے پاکستان دوسرا میچ 28 جون کو چائنیز تائپے کے خلاف، تیسرا میچ کوریا کے خلاف 29 جون کو کھیلے گا۔پاکستانی ٹیم گروپ میں اپنا چوتھا اور پانچواں میچ جاپان اور مالدیپ کے ساتھ بالترتیب 30 جون اور 1 جولائی کو کھیلے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ساف انڈر 17چیمپئن شپ : بنگلادیش پاکسستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 میں بنگلا دیش نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
سری لنکا میں جاری ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 میں کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دی۔
بنگلا دیش کی جانب سے پہلا گول نظمل ہدیٰ نے تیسرے منٹ میں اسکور کیا جبکہ دوسرا گول محمد رحمٰن نے چوتھے منٹ میں اسکور کیا۔
ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 میں دوسرا سیمی فائنل بھارت اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔