اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران اسرائیل جنگ بندی کرانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک بھارت کے بعد ایران اسرائیل سیز فائر کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا متاثر کن کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قیام امن کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان امن کیلئے اٹھائے ہر قدم کا خیر مقدم کرتا ہے۔ امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ہمارا اہم دوست ملک ہے۔ قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ محسن نقوی نے کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر ملاقات کررہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251108-08-32

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد کی سعودی افواج کے چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کا  حنیف عباسی کے ساتھ گولڑہ ریلوے سٹیشن کا دورہ 
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت
  • ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور امن کے لیے کوشاں رہنا ہوگا: وزیر داخلہ محسن نقوی  
  • صدرسے فضل الرحمن ، محسن نقوی کی ملاقاتیں، 27 ویں ترمیم پر تبادلہ خیال  
  • اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات‘ فلسطین‘ مشرق وسطی میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال
  • اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر ملاقات کررہی ہیں
  • پاک ترکیہ مشترکہ ورکنگ گروپ کا قیام
  • شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • متنازع بیان، وزیر داخلہ نے سہیل آفریدی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا