اچھے تعلق کا مطلب یہ نہیں کہ غلط چیز میں بھی ساتھ دیا جائے: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی حملے کے بعد قیاس آرائیاں کی گئیں کہ پاکستان واضح مؤقف نہیں لے گا، پاکستان نے امریکی حملے کے خلاف واضح پوزیشن لے کر بیان جاری کیا، اچھے تعلق کا مطلب یہ نہیں کہ غلط چیز میں بھی ساتھ دیا جائے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ علم تھا کہ ایران امریکی حملے کا بدلہ لیے بغیر نہیں رُکے گا، ایران نے جواب میں قطر میں امریکی اڈے پر حملہ کیا، ایران باوقار طریقے سے اپنا بدلا لینے کے بعد اس بحران سے نکلا ہے، ایران اسرائیل سیز فائر اب تک قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کی پارلیمان میں تقریر پر ایرانی ارکانِ پارلیمنٹ نے پاکستان تشکر کے نعرے لگائے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے صدر بہت گرمجوشی سے ملے، پاکستان کی کوشش سے او آئی سی اجلاس میں ایران کے معاملے پر خصوصی سیشن ہوا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی کوشش سے مقبوضہ کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کا بھی اجلاس ہوا۔ پاکستان، ایران اور ترکیہ آر سی ڈی کے بانی تھے جسے توسیع دے کر ای سی او کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان نے فیلڈ مارشل سےمنسوب باتوں پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ یہ بیان ایک بار پھرحقائق کو توڑمروڑ کرپیش کرنےکی دیرینہ بھارتی عادت کا مظہر ہے،بھارت کی جانب سےہمیشہ بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جاتا ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کا مبینہ ایٹمی بلیک میل کا بیانیہ ایک گمراہ کن اور خود ساختہ دعویٰ ہے، پاکستان طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی دینے کی پالیسی کے سخت خلاف ہے۔
پاکستان ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے،جامع کمانڈ اور کنٹرول نظام مکمل سول نگرانی میں کام کرتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ایسے اہم معاملات میں نظم و ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہیں،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف ڈھال ہیں، بھارتی وزارتِ خارجہ کے جھوٹے و غیرذمہ دمہ دارانہ الزامات حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اے ڈی سی آر سے میراکوئی تعلق نہیں ، اگر اس کے خلاف شکایت درست ہوئی تو سزا ہوگی: خواجہ آصف
مزید :