کراچی ائرپورٹ پر 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ائرپورٹ پر یکے بعد دیگر 2 طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی ائرپورٹ پر یکے بعد دیگرے 2 پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ترکش ائر کے طیارے سے کراچی ائر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا، ترکش ائر کی پرواز میں 150 سے زاید مسافر سوار تھے، کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلا ع ائر ٹریفک کنٹرول کو دی۔ بعد ازاں فلائی جناح کے طیارے سے بھی دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا، فلائی جناح کی پرواز لاہور سے کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کر رہی تھی، اس پرواز میں بھی 150 سے زاید مسافر سوار تھے۔ واضح رہے کہ بارش کے باعث حشرات الارض باہر نکلنے کے باعث کراچی ائرپورٹ اور اطراف میں پرندوں کی بہتات ہوگئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ائرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ائرپورٹ پر فوری طور فیومیگیشن کرانے اور اضافی برڈ شوٹر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی ائرپورٹ پر کراچی ائر
پڑھیں:
پی آئی اے کا طیارہ ایک ہفتے میں دوسری بار گراؤنڈ کردیا گیا
قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی، جس کے بعد طیارہ جدہ ائیرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے جدہ جانے والی پرواز تباہی سے بچ گئی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وہی بوئنگ 777 طیارہ ہے جس کی ونڈ شیلڈ پہلی بار جمعرات کے روز 34 ہزار فٹ کی بلندی پر دورانِ پرواز ٹوٹ گئی تھی۔ اُس وقت طیارے میں 344 مسافر سوار تھے۔
متاثرہ طیارے میں نئی ونڈ شیلڈ لگانے کے بجائے ایک گراؤنڈ طیارے سے پرانی ونڈ شیلڈ نکال کر استعمال کی گئی تھی، ونڈشیلڈ ہائی اسپیڈ ٹیپ سے جوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے جو تیسرے ہی دن دوبارہ ٹوٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟
اطلاعات کے مطابق ونڈ شیلڈ کی اندرونی اور بیرونی دونوں پرتوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، طیارے نے جدہ ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کیا، تمام مسافر اور عملہ خیریت سے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایئرپورٹ پاکستان پی آئی اے جدہ دراڑیں گراؤنڈ ونڈ اسکرین