سلمان خان کا انتہائی تکلیف دہ بیماری میں مبتلا رہنے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
MUMBAI:
بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اینوریزم اور آرٹیریو وینس مالفارمیشن جیسی بیماریوں کا شکار ہیں اور خود کشی جیسی بیماری جیمینل نیورولجیا میں مبتلا رہے ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ شو میں انکشاف کیا کہ وہ خودکشی جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا رہ چکے ہیں، جس سے ٹرائی جیمینل نیورولجیا کہا جاتا ہے اور بتایا کہ درد کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ انہیں روزمرہ سرگرمیوں کو تقریباً ناممکن بنا دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ آپ کو اس کے ساتھ زندگی گزارنی پڑتی ہے بہت سے لوگ بائی پاس آپریشن، دل کے امراض اور بہت کچھ برداشت کر کے زندہ رہ رہے ہیں، جب مجھے ٹرائی جیمینل نیورولجیا تھا تو وہ درد ایسا تھا کہ کوئی نہیں چاہے گا کہ سب سے بڑا دشمن بھی اس کا شکار ہو۔
سلمان خان نے کہا کہ میں نے اس تکلیف میں 7 سال سے زیادہ عرصہ مبتلا رہا ہوں اور ہر چار سے پانچ منٹ بعد اچانک درد شروع ہوجاتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ناشتہ کرنے میں انہیں ڈیڑھ گھنٹہ لگ جاتا تھا اور آملیٹ بھی چبایا نہیں جاتا تھا اس لیے مجھے خود کو زبردستی مجبور کرنا پڑتا، خود کو تکلیف پہنچانی پڑتی اور جتنی تکلیف برداشت کر سکوں وہ برداشت کر کے کھانا ختم کرنا پڑتا تھا۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ درد کی شدت کے باعث وہ تقریباً 750 ملی گرام پین کلرز لیتا تھا، درد تھوڑا کم ہوتا اور پھر جب ایک یا دو ڈرنکس لیتا تو دوبارہ لوٹ آتا تھا اور اسی وقت معلوم ہوا کہ یہ اعصابی بیماری ہے۔
ٹرائی جیمینل نیورولجیا سے ہونے والی تکلیف اور اس کی شدت بتاتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ اس بیماری کو خودکشی والی بیماری کہا جاتا ہے۔
سلمان خان نے مزید بتایا کہ وہ اب بھی اینوریزم اور آرٹیریو وینس مالفارمیشن جیسی طبی مشکلات کا شکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ برائے اعصابی امراض و فالج نے بتایا کہ ٹرائی جیمینل نیورولجیا ایک دائمی درد کی بیماری ہے جس میں اچانک شدید چہرے کے درد کے حملے ہوتے ہیں، یہ درد ٹرائی جیمینل نرو یا پانچویں کرینیئل نرو کو متاثر کرتا ہے جو سر اور چہرے کے مختلف حصوں کو احساس اور اعصابی سگنل مہیا کرتی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ٹرائی جیمینل نیورولجیا بتایا کہ
پڑھیں:
منگھوپیر کی مرکزی سڑک 25 سال سے تباہ حال،شہری پریشان،میئر کراچی لاتعلق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-23
کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر کی مرکزی سڑک گزشتہ 25 سال سے خستہ حالی کا شکار ہے، جس کے باعث علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات، ٹریفک جام، گاڑیوں کے نقصانات اور دھول مٹی سے پھیلنے والی بیماریوں کا سامنا ہے۔اس سڑک کو کے ایم سی کی 106 مرمت طلب سڑکوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، تاہم تاحال کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ چند سال قبل ایک ٹریک جزوی طور پر تعمیر کیا گیا تھا، مگر وہ بھی دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے، اسکول، دفاتر اور اسپتال جانے والے شہری اذیت میں مبتلا ہیں، جبکہ مسلسل دھول سے بچے اور بزرگ سانس اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری نے منگھوپیر سڑک کی خستہ حالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘میئر کراچی نے عوامی مسائل حل کرنے کے بلند دعوے کیے مگر عملی طور پر کارکردگی صفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تباہ حالی شہریوں کے لیے اذیت ناک ہے اور یہ میئر کی نااہلی اور عدم توجہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ منگھوپیر کی مرکزی سڑک کی فوری تعمیر و بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔