کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے کو ٹرک نے ٹکر مار دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی ائیر پورٹ پر ٹارمک ایریا میں کھڑے ہوئے طیارے سے ٹرک ٹکرا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی کارگو کمپنی کا طیارہ معمول کی لوڈنگ/ ان لوڈنگ کےلیے پارک گیا تھا۔
پارکنگ میں کھڑے ہوئے طیارے کو اچانک ایک لوڈر ٹرک نے ٹکر مار دی۔
ممکنہ طور پر لوڈر ٹرک کے بریک گیلی سطح کی وجہ سے فیل ہوئے۔
تاہم پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ایئر سائیڈ حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اے ایس ایف کی پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی، جوتوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد
پشاور:ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جوتوں کے تلووں میں چھپائی گئی 688 گرام منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے ماہر اہلکاروں نے مسافر کی پروفائلنگ کے دوران اس کے پہنے ہوئے جوتوں کو مشکوک قرار دے کر فوری اسکریننگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ چیکنگ پر جوتوں کے تلوؤں سے 485 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی اور مزید تلاشی کے دوران بیگ میں رکھی ایک جوڑی چپلوں سے 203 گرام ہیروئن پاؤڈر بھی برآمد ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ اے ایس ایف نے مجموعی طور پر 688 گرام منشیات پکڑ کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت ابتدائی تفتیش کے بعد اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا۔