پے درپے دو جنگوں کے تناظر میں پاکستان کا موقف واضح، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینٹ میں مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور سینٹ قائمہ کمیٹی برائے امورِ خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے پے درپے دو جنگوں کے تناظر میں پاکستان کا موقف واضح کرنے اور ایک متوازن بیانیہ دنیا کے سامنے لانے کے لئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں دفترِ خارجہ نے انتہائی شاندار کرداراداکیا ہے۔ سینٹ قائمہ کمیٹی امورِ خارجہ کے اجلاس میںانہوں نے کمیٹی کے ا رکان شیری رحمان اور مصدق ملک کی خدمات کو سراہا ۔مختلف ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سیکرٹری امور ِ خارجہ نے کہا ہماری تمام تر کوششیں خطے میں پائیدار امن کے قیام پر مرکوز ہیں اور پاکستان اس سلسلے میں مختلف ممالک کے اشتراک سے نہایت موثر کردار ادا کررہا ہے۔کمیٹی کے چیئرمین عرفان صدیقی نے ان ا قدامات کو سراہتے ہوئے کہا مختلف عالمی فورمز پر بھارت کا تنہا رہ جانا اس کی شکست اور ہمارے بیانیے کی فتح ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان ایک سنجیدہ مفکر اور اصول پسند دانشور سے محروم ہوگیا، وزیراعظم
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک سنجیدہ مفکر، معلم اور اصول پسند دانشور سے محروم ہوگیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عرفان صدیقی نے علم، برداشت، سنجیدگی اور دلیل کو ہمیشہ اپنی تحریر اور شخصیت کا محور بنایا، عرفان صدیقی مسلم لیگ ن کے ایک اہم رکن اور ہمارے قریبی ساتھی تھے۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی انتقال کرگئے ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف اور جماعت کے وفادار ساتھیوں میں عرفان صدیقی کا شمار ہوتا تھا، عرفان صدیقی کی جماعت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کی علمی خدمات اور قومی بصیرت آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی، عرفان صدیقی شفیق، منکسرالمزاج اور بے حد نفیس انسان تھے۔ عرفان صدیقی نے ہر موقع پر مثبت سوچ اور علمی دیانت کی بنیاد پر رہنمائی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ عرفان صدیقی کا انتقال میرے لیے، علمی دنیا کے لیے اور معاشرے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ عرفان صدیقی کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔