میئر حیدرآباد کا بارش کے بعدشہر کادورہ،صفائی کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے گذشتہ شب مون سون کی بارشوں کے حوالے شہر میں صفائی ستھرائی اورنکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سٹی، لطیف آبادکے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں اور نشیبی علاقوں کادورہ کیا، اس موقعے پرڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، ٹاؤن چیئرمینز مصطفی بلال،تاج ولی خان، حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر طفیل احمد ابڑ، پی پی کے فیصل عبدالجبارخان، حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اوربلدیہ اعلیٰ کے شعبہ (ایم اینڈ ای) اور سینیٹیشن کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے،دوریکے سلسلے میں میئرحیدرآباد نے گاڑی کھاتہ میں تلسی داس پمپنگ اسٹیشن، لطیف آباد نمبر 2اور حالی روڈکے پمپنگ اسٹیشنزکا دورہ کیا،اس موقع پرحیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پپنگ اسٹیشنز کے عملے نے بارشوں کے دروان نکاسی کے انتظامات سے متعلق میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کوآگاہ کیا، میئر حیدرآباد نے اس موقع پر افسران و عملے سے گفتگو کرتے ہوئے بلدیہ اعلیٰ اورحیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران و عملے کو ہدایات کیں کہ دوران بارش سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے تمام پمپنگ اسٹیشن اپنا کام ہر ممکن طریقے سے جاری رکھیں، بجلی کی عدم دستیابی کی صورت میں جنریٹرز کا استعمال کیا جائے اور تمام اسٹیشنز اپنے اپنے جنریٹرز و پمپنگ مشینوں کی ورکنگ کو چیک کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حیدرا باد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
پڑھیں:
راولپنڈی، کنویں کی صفائی کے دوران 2 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق
نیو افضل ٹاؤن چکلالہ میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے گیس کے باعث بے ہوش ہونے والے دونوں محنت کش دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، مزدوروں کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ نیو افضل ٹاؤن چکلالہ میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے گیس کے باعث بے ہوش ہونے والے دونوں محنت کش دم توڑ گئے۔ کنویں کی گہرائی 50 سے 60 فٹ تھی اور 5 سے 6 فٹ پانی بھی موجود تھا، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، مزدوروں کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت 28 سالہ ممریز اور 19 سالہ کامران رمضان کے نام سے ہوئی جو میانوالی کے رہائشی تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔