لاہور:

انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) پنجاب نے اسموگ کے تدارک کے لیے لاہور میں جدید واٹر اسپرنکلنگ مشینوں کے استعمال کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔

ای پی اے کے اس منصوبے کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر  15 خصوصی مشینیں موجود ہوں گی جو فضائی آلودگی خصوصاً تعمیراتی سرگرمیوں اور صنعتی کلسٹرز کے اطراف پیدا ہونے والے دھوئیں اور گرد و غبار کم کرنے میں مدد دیں گی۔

ای پی اے کے ترجمان ساجد بشیر کے مطابق ہر مشین کی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 12 ہزار لیٹر ہے اور یہ ایک گھنٹے میں اسپرنکلنگ کا سائیکل مکمل کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان مشینوں کو لاہور کے 15 ڈیزائن شدہ مقامات پر کھڑا کیا جائے گا اور جیسے ہی ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے کسی علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھنے کی اطلاع ملے گی وہاں فوری طور پر پانی کا اسپرے شروع کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشینوں کا تجرباتی بنیاد پر آپریشن کیا گیا ہے، شہر کی مختلف اہم شاہراہوں جن میں مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ اور سی بی ڈی کے علاقے شامل ہیں، وہاں بھی ان کی آزمائشی کارروائیاں کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر موبائل ایئر کوالٹی اسٹیشن کے ذریعے قبل اور بعد کے اعداد و شمار کا تقابلی تجزیہ بھی تیار کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ 10 سے 15 دن کے اندر اسپرنکلنگ مشینوں کے عملی نتائج سامنے آ سکیں۔

ساجد بشیر کا کہنا تھا کہ ان مشینوں کو خاص طور پر انڈسٹریل کلسٹرز، کنسٹرکشن سائٹس اور دیگر زیادہ متاثرہ مقامات پر استعمال کیا جائے گا تاکہ اسموگ کے موسم میں شہریوں کو بہتر فضائی معیار فراہم کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی انتہائی مضرِ صحت ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں کی فہرست میں لاہور کا دوسرا نمبر تھا۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی مقدار 324 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 503، فیصل آباد میں 426 اور ملتان میں236 ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی ترسیل کیلئے ڈرونز کے استعمال کا فیصلہ
  • لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب میں ہیوی ٹریفک کا آج سے ہی معائنہ کرنے کا حکم
  • لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر میں ہیوی ٹریفک کی انسپیکشن کرنے کا حکم
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
  • میرٹ کے نظام میں بڑی اصلاحات؛ پنجاب پبلک سروس کمیشن کا اہم فیصلہ
  • پنجاب میں سموگ کا روگ برقرار، شہر لاہور کی فضا آج بھی آلودہ
  • فیلڈ مارشل ملک کیلئے انعام، کاروباری برادری کی مشکلات حل کرنے کیلئے کوشاں: گورنر پنجاب 
  • لاہور سے جدہ جانیوالے طیارے کی ٹوٹی ونڈ شیلڈ دوسرے طیارے سے نکال کر بدل دی گئی، ہائی اسپیڈ ٹیپ کا بھی استعمال
  • ایس سی او سمٹ کی تیاری: چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس
  • وزیراعلی پنجاب کی آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری