صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں،حافظ طاہر مجید
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بارشوں کے بعد حیدرآباد میںصفائی کے ناقص انتظامات اور مچھروں کی بہتات کے سبب شہری ملیریا، ڈینگی میں مبتلا ہو رہے ہیں نجی و سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے
مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ مہنگا ہونے کی وجہ سے اکثر شہری ٹیسٹ نہیں کرا سکتے جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔محکمہ صحت کی طرف سے ڈینگی اور ملریا کے ٹیسٹ فری کیے جائیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر بھر میںمچھروں کی بہتات مچھروں کے کاٹنے سے خواتین،بچے،بوڑھے،نوجوان بخار میں مبتلا ہورہے ہیں، بارشوں کے بعد سے شہر ، لطیف آباد اور قاسم آباد گردو نواح میں مچھر مار سپرے اور صفائی کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے اورموسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مچھروں کی فوج نے گھروں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ڈینگی تیزی سے پھیل رہا،لیکن حکومتی اقدامات کہیں نظر نہیں آرہے، صفائی کے ناقص انتظامات ہیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، کئی علاقوں سے بارشوں کے پانی کی نکاسی بھی نہیں ہو سکی ہے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں اور مچھروں کی بہتات کے سبب ملیریا، ڈینگی کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کئی گنا بڑھ گئی ہے انہوں نے حکومت سندھ، محکمہ صحت سے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی سے بچا¶ کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ ڈینگی وائرس سے شہریوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مچھروں کی
پڑھیں:
سی ای او سیپکو نے 2ایس ڈی اوز کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت ) سی ای او سیپکو اعجاز چنہ کا ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن، دو ایس ڈی اوز معطل،چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) اعجاز احمد چنہ نے ناقص کارکردگی اور ریکوری میں ناکامی پر دو ایس ڈی اوز کو معطل کرتے ہوئے م پیغام دیا ہے کہ غفلت یا کمزوری برداشت نہیں کی جائے گی، صرف محنتی اور دیانتدار افسران ہی عزت کے حقدار ہوں گے۔ سی ای او سیپکو اعجاز احمد چنہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سیپکو ہیڈ کوارٹر سکھر میں منعقد ہوا، جس میں کمپنی کے مختلف شعبہ جات کے ہیڈز، سرکلز کے ایس ایز، ایکسیئنز، ایس ڈی اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سی ای او نے سیپکو کے تمام سرکلز، ڈویڑنز اور فیلڈ افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔سی ای او اعجاز چنہ نے شہدادکوٹ اور قمبر سرکل کے دو ایس ڈی اوز اور ایل ایسز کو کارکردگی میں مسلسل ناکامی اور ریکوری اہداف حاصل نہ کرنے پر فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ کئی افسران کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی کارکردگی میں فوری بہتری لائیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی سی ای او نے مزید کہا کہ ‘‘بجلی صارفین کی خدمت کرنے والے افسران اور اہلکار ہماری اصل طاقت ہیں۔ ایسے محنتی ملازمین ادارے کے فخر ہیں، ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔