اسلام آباد کے زون-5 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سیلنگ آپریشن WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر داخلہ اینڈ اینٹی نارکوٹکس محسن نقوی کی ہدایت اور چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا اور کی سربراہی پر اسلام آباد بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2020 (ترمیم شدہ 2023) کے تحت اسلام آباد بھر میں غیرمجاز تعمیراتی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ جنرل بلڈنگ اینڈ ہاسنگ کنٹرول (بی اینڈ ایچ سی) نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے زون-5 میں ایک بڑا سیلنگ آپریشن کیا۔ یہ آپریشن بی اینڈ ایچ سی نے انفورسمنٹ، آئی سی ٹی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے کیا۔

آپریشن کے دوران زون-5 میں واقع وسنہ پیلیس مارکی کو بلڈنگ پلانز کی غیر منظوری اور تعمیراتی ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔ جناح گارڈنز سوسائٹی (فیچز) کے توصیف کمرشل اور شاہین کمرشل بلاکس میں زیر تعمیر 14 غیرمنظور شدہ اور غیرقانونی کمرشل انفراسٹرکچر کو سیل کیا گیا۔ جاپان روڈ کے کنارے زیر تعمیر 2 اضافی عمارتوں کو متعلقہ بلڈنگ بائی لاز کی پاسداری نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں، جاپان روڈ کے قریب ہی خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 اسٹاپ ورک اور ریگولرائزیشن نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ یہ کارروائیاں بلڈنگ پلانز جمع نہ کروانے، غیرمجاز کمرشل سرگرمیوں اور سی ڈی اے کی لازمی فیسز و جرمانوں کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے ضوابط کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئیں۔

بی اینڈ ایچ سی کی ٹیموں نے آئی سی ٹی پولیس کے سیکورٹی کور اور مجسٹریٹ آئی سی ٹی کی قانونی نگرانی میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری سیلنگ اور انتباہی نوٹسز لگائے، نیز زیر تعمیر جگہوں کو محفوظ کر دیا۔ واضح رہے سی ڈی اے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو دہراتی رہے گی اور اس سلسلے میں شہریوں، بلڈرز اور ڈویلپرز سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ضروری منظوریوں کے بغیر تعمیراتی کام شروع کرنے سے گریز کریں۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی جائیداد کی خریداری یا سرمایہ کاری سے قبل اس کی منظوری کی قانونی حیثیت کی تصدیق کر لیں۔ سی ڈی اے منصوبہ بند ترقی اور قانونی پاسداری کے مفاد میں آئی سی ٹی بھر میں ایسے ایکشنزجاریرکھے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک اسرائیل اور حماس کے پاس جنگ بندی کیلیے سنہری موقع ہے؛ قطر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید کردی معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا:فیلڈ مارشل وزیر اعظم نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیر اعلی گنڈا پور کو معطل کیا جائے: عطا تارڑ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

کراچی، پولیس کا قیوم آباد میں کومبنگ آپریشن، داخلی و خارجی راستے سیل، ہوٹل و مکانات کی تلاشی

کراچی:

ایس ایس پی ضلع جنوبی مہزور علی کی ہدایت پر ضلع ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق حالیہ آپریشن تھانہ ڈیفنس کی حدود میں قیوم آباد سیکٹر سی میں کیا گیا، جس کی نگرانی ایس ڈی پی او ڈیفنس نے خود کی۔

آپریشن میں تھانہ ڈیفنس، گزری، پریڈی، صدر، آرام باغ، کلفٹن، ساہی، درخشاں اور بوٹ بیسن کے ایس ایچ اوز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کی مکمل نمائندگی کی۔

پولیس حکام کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے مکمل ناکہ بندی کی گئی، اور ہر آنے جانے والے شخص کی سخت نگرانی کی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلوں، دکانوں، عارضی ٹھکانوں اور رہائشی مکانات کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی تاکہ کسی بھی مشتبہ شخص یا غیرقانونی سرگرمی کو فوری طور پر روکا جا سکے۔

ترجمان جنوبی پولیس کے مطابق ان آپریشنز کا مقصد ضلع جنوبی میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے کومبنگ آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے اور کسی بھی مجرم کو علاقے میں پناہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اعظم سواتی پر حساس اداروں کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس میں فرد جرم عائد
  • سندھ بلڈنگ ،وسطی کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات بلا روک ٹوک جاری
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
  • کراچی: پولیس کا قیوم آباد میں کومبنگ آپریشن، داخلی و خارجی راستے سیل، ہوٹل و مکانات کی تلاشی
  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سیکیورٹی اچانک واپس،ڈی آئی جی کو شوکاز جاری
  • سندھ بلڈنگ ،رہائشی پلاٹ پر بینک کی عمارت تعمیر ، شہری بے چین
  • کراچی، پولیس کا قیوم آباد میں کومبنگ آپریشن، داخلی و خارجی راستے سیل، ہوٹل و مکانات کی تلاشی
  • اسلام آباد میں جدید ایکسپو کم ڈسپلے سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں غیر قانونی بلند عمارتوں کی تعمیر، حکام ملوث
  • اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف شکایات، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ