اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف شکایات، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف شکایات کے معاملے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کو جوڈیشل کونسل کا رکن بنا لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ججوں کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کونسل کا اجلاس اکتوبر کے وسط میں بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو جوڈیشل کونسل کا رکن بنا لیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جوڈیشل کونسل کا اجلاس
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :