ثنا یوسف قتل کیس کے پہلے گواہ کا بیان ریکارڈ کروا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-8-9
اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قتل کیس پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کے پہلے گواہ کا بیان عدالت میں ریکارڈ کروا دیا
گیا۔ وکیل صفائی کی جانب سے آج گواہ کے بیان پر جرح نہ کی گئی۔ راجہ نوید حسین نے کہا کہ وکیل صفائی آج ہی گواہ پر جرح کریں، اگلی سماعت پر مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائیں گے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عدالت عظمیٰ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کیس سماعت کیلیے مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-01-24
اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کیس سماعت کیلیے مقرر کردیا۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔