UrduPoint:
2026-07-24@08:50:30 GMT

طالبان کے سائے تلے کابل میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی چمک دمک

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

طالبان کے سائے تلے کابل میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی چمک دمک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) جھومر، مخملیں صوفے اور جدید مشینری سے آراستہ کاسمیٹک سرجری کلینکس طالبان کے زیر سایہ افغانستان کے سخت گیر ماحول سے یکسر مختلف منظر پیش کرتے ہیں، جہاں بوٹوکس، لپ فلرز اور ہیئر ٹرانسپلانٹ کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

طالبان حکومت کی قدغنوں، سماجی قدامت پسندی اور ملک میں ہر جانب پھیلی غربت کے باوجود کابل میں ایسے تقریباً 20 کلینکس کھل چکے ہیں، جو جنگوں کے خاتمے کے بعد تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔

ان میں ترک ماہرین افغان ڈاکٹروں کو تربیت دیتے ہیں اور کئی افغان استنبول میں انٹرن شپ کرتے ہیں، جبکہ ان کلینکس میں استعمال کے لیے آلات ایشیا اور یورپ سے درآمد کیے جاتے ہیں۔

انتظار گاہوں میں زیادہ تر خواتین موجود ہوتی ہیں، اگرچہ مرد بھی ہیئر ٹرانسپلانٹ کے لیے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین مکمل پردے میں آتی ہیں، کبھی کبھار برقعے میں، لیکن چہرے پر میک اپ نمایاں ہوتا ہے۔

25 سالہ سِلسلہ حمیدی نے اپنا دوسرا فیس لفٹ کروایا۔ ان کا کہنا تھا، ''اگرچہ دوسرے ہمیں نہیں دیکھتے لیکن ہم خود کو دیکھتے ہیں، آئینے میں خوبصورت لگنا ہمیں توانائی فراہم کرتا ہے۔‘‘

طالبان حکومت نے خواتین کو یونیورسٹیوں، دفاتر، پارکس اور جم میں جانے سے روک رکھا ہے اور سفر کے لیے محرم کی شرط عائد ہے، تاہم سرجیکل کاسمیٹک علاج پر بظاہر پابندی نہیں۔

حکام اسے ''طب‘‘ تصور کرتے ہیں لیکن اخلاقی پولیس اس بات کی نگرانی کرتی ہے کہ مرد مریض کے ساتھ مرد اور خاتون کے ساتھ خاتون عملہ موجود ہو۔

کلینکس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ طالبان بھی گاہکوں میں شامل ہیں۔ ایک کلینک کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق، ''داڑھی یا بال نہ ہونا کمزوری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔‘‘ طالبان کی ہدایت کے بعد کہ مردوں کی داڑھی کم از کم ایک مُٹھی جتنی لمبی ہونا چاہیے، ٹرانسپلانٹ کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

کلینکس میں بوٹوکس کی قیمت 43 سے 87 ڈالر اور ہیئر ٹرانسپلانٹ کی 260 سے 509 ڈالر تک ہے، جو عام افغانوں کے لیے خطیر رقوم ہیں۔ لیکن بعض لوگ شادی سے قبل قرض لے کر بھی یہ سرجری کراتے ہیں۔

لندن میں مقیم افغان ریسٹورنٹ کے مالک محمد شعیب یارزادہ نے برطانیہ میں زیادہ اخراجات سے بچنے کے لیے 14 برس بعد وطن واپسی پر ہیئر ٹرانسپلانٹ کرایا۔

ان کے بقول ''کلینک میں داخل ہوتے ہی ایسا لگتا ہے جیسے میں یورپ میں ہوں۔‘‘

یہ کلینکس انسٹاگرام پر اشتہارات کے ذریعے نئے گاہک بناتے ہیں، جہاں جھریوں سے پاک چہرے اور گھنے بال دکھائے جاتے ہیں۔ ایک روسی نژاد افغان ڈاکٹر کے مطابق ''اکثر مریض حقیقی مسئلے کے بغیر صرف انسٹاگرام پر دیکھے گئے رجحانات کی وجہ سے سرجری چاہتے ہیں۔‘‘

اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں ایک کروڑ افراد بھوک کا شکار ہیں اور ہر تین میں سے ایک کو بنیادی طبی سہولیات دستیاب نہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ کھانے کے بجائے اپنی خوبصورتی پر سرمایہ لگانا پسند کرتے ہیں۔

ادارت: مقبول ملک

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہیئر ٹرانسپلانٹ کرتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ

افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی