190ملین پاؤنڈکیس: نیب پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی پر سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بنا کارروائی کے ملتوی کر دی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کی۔
بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ نے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کے باعث کمرہ عدالت تک پہنچنے میں مشکلات کا ذکر کیا تو چیف جسٹس نے کہا کہ اس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔
سلمان صفدر نے کہا کہ ان کے پاس ایسے کیسز اور عدالتی نظیریں موجود ہیں جن میں خاتون کی سزا معطلی جلد لگ جاتی ہے۔ ہمارا تو کیس ہی مشکل سے فکس ہوتا ہے ۔
نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر ارشد جاوید بھٹی بیمار ہیں اس لیے پیش نہیں ہوئے۔ جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا نیب ہمیشہ تاخیری حربوں سے کام لیتا ہے۔ تاریخ لینے والا یہ مشکل کام ان کو سونپا جاتا ہے۔ انہیں معلوم تھا کہ صبح کارروائی نہیں ہونی تو کم از کم مجھے بھی آگاہ کر دیتے۔ یہ ساری رات انجوائے کرتے رہے اور میں کیس کی تیاری کے لیے والیمز پڑھتا رہا۔
عدالت نے کہا کہ نیب کو آخری موقع دیا جاتا ہے ورنہ ڈی جی نیب کو طلب کیا جائے گا جس کے بعد سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سزا معطلی نے کہا کہ
پڑھیں:
ٹی ایل پی امیدواروں کو انتخابی نشان کیس سماعت کیلیے مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-5
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ضمنی انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ ٹی ایل پی کے6 امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزاروں میں ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر سماعت10 نومبر کو مقرر کرتے ہوئے سعد رضوی و دیگر امیدواروں اور متعلقہ آراوز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیے جانے کے باعث امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے گئے تھے، جس پر امیدواروں نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے۔