مریم نواز کا شہری کو فون، پنجابی میں کیا بات ہوئی؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
پنجاب حکومت نے گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت 9500 ہائی پاور ٹریکٹروں کے لیے قرعہ اندازی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس قرعہ اندازی کا باقاعدہ آغاز کیا۔
پہلا ٹریکٹر تحصیل اٹک کے راجہ رفعت عباس، دوسرا نزہت پروین اور تیسرا میاں نصیر کے نام نکلا۔ وزیراعلیٰ نے کامیاب کسانوں کو مبارکباد دی اور قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کاشتکار محمد عاشق کو خود ٹیلی فون کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خوشگوار انداز میں کہا:
’’کیہہ حال اے؟ تسی ٹریکٹر واسطے اپلائی کیتا سی، تہانوں ناں نکل آیا اے۔‘‘
انھوں نے پنجابی میں مزید کہا ’’تہانوں مبارک باد واسطے فون کیتا اے۔‘‘
سیکریٹری زراعت نے وزیراعلیٰ کو پروگرام کے دوسرے مرحلے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 7 ایکڑ یا اس سے زیادہ اراضی رکھنے والے کسان 75 سے 125 ہارس پاور کے ٹریکٹر حاصل کرسکیں گے۔ ہائی پاور ٹریکٹروں کے لیے حکومت پنجاب 10 لاکھ روپے سبسڈی دے گی۔
گرین ٹریکٹر اسکیم فیز ٹو کے تحت مجموعی طور پر 20 ہزار ٹریکٹروں پر سبسڈی دی جائے گی، جن میں 9500 ہائی پاور ٹریکٹر اور 10 ہزار میڈیم پاور ٹریکٹر شامل ہیں۔ میڈیم پاور ٹریکٹروں (50 سے 65 ہارس پاور) پر کسانوں کو 5 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
اعداد و شمار کے مطابق اس مرحلے کے لیے 7 لاکھ 34 ہزار کاشتکاروں نے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے 2 لاکھ 82 ہزار کسان قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے، جبکہ 9500 کسان کامیاب ٹھہرے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 98 فیصد کسانوں نے پاکستانی ساختہ ٹریکٹروں کے لیے اپلائی کیا جبکہ صرف 2 فیصد نے بڑے اور جدید امپورٹڈ ٹریکٹروں میں دلچسپی ظاہر کی۔ حکومت نے امپورٹڈ ٹریکٹروں کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی ڈیلر کمپنیوں کو پنجاب میں بزنس آفس اور ڈیلرشپ قائم کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاور ٹریکٹر کے لیے
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :